کافر کون؟

by Other Authors

Page 189 of 524

کافر کون؟ — Page 189

189 ایک آگبوٹ ڈوبا جاتا تھا۔اس میں ایک تمہارا دینی اور سلسلے کا بھائی تھا۔اس کی گریہ زاری نے مجھے بے چین کر دیا اور آگبوٹ کو کمر کا سہارا دے کر اوپر کو اٹھایا جب آگے چلا اور بندگان خدا کو نجات ملی اسی سے چھل گئی ہوگی اور اسی وجہ سے درد ہے مگر اس کا ذکر نہ کرنا۔“ نوٹ : مندرجہ حوالے 3 کتب سے لیے گئے ہیں۔کرامات امدادیہ صفحہ 18 ) 1 - زلزلہ مصنف مولانا ارشد القادری مدیر جام نور جمشید پور مکتبہ نبویہ لاہور 2- الوہابیت مصنفہ مولانا ابوالحامد محد ضیاء اللہ قادری قادری کتب خانه تحصیل بازار سیالکوٹ - 3 تبلیغی جماعت مصنف مولانا ارشد القادری مکتبہ نبویہ لاہور جاتے ہیں۔شیعہ مذہب اگر اہل تشیع بھائیوں کے درج ذیل عقائد بھی ہیں تو بھی فکر نہیں آج سے یہ عین اسلامی عقائد قرار دیئے (دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث اور جماعت اسلامی سمیت جمہور مسلمان کے تمام علماء دین شیعہ مذہب کو اسلام اور مسلمانوں سے نہ صرف خارج بلکہ ان کا اسلام سے دور کا بھی تعلق ماننے کے لیے تیار نہیں چنانچہ یہ علماء اہل تشیع بھائیوں کو رافضی تبرائی ، کفار، مرتدین، ان کے ہاتھ کا ذبیحہ مردار، ان سے مناکحت نہ صرف حرام بلکہ زنا ، اولا د ولد الزنا خبیث عورت نہ ترکہ کی مستحق نہ مہر کی کہ زانیہ کے لیے مہر نہیں، ماں باپ کا ترکہ بھی نہیں ملے گا ، ان سے کلام گناہ کبیرہ اور اشد حرام، جو ان کو کافر نہ سمجھے وہ خود کا فرو بے دین، خارج از اسلام، اسلام کے اشد ثمن۔بادشاہ اسلام بلکہ تمام انسانوں پر ان کا قتل کرنا ان کے مکانوں کو تباہ کرنا اور مال و اسباب لوٹ لینا جائز ہے۔وغیرہ سمجھتے تھے۔) مگر الحمد اللہ چونکہ آج کے بعد ختم نبوت کی نئی برکت سے 1۔تمام فرقوں کو ایک دائگی اور عالمگیر برادری بناممکن ہو گیا ہے اور ہر بنیادی اختلاف اور تفریق سے محفوظ ہوکر تما فرقوں کا مسلمان بنا بھی ممکن ہو گیا ہے۔اس لیے اہل تشیع سے بھی یہ فرقہ وارانہ جنگ ختم کی جاتی ہے اور آج 24 اپریل 1984ء کے بعد شیعہ مذہب کے درج ذیل عقائد عین اسلامی اور مومنانہ ہیں یا اور بھی جو چاہیں عقیدہ رکھیں ہمیں سرو کار نہیں۔یادر ہے کسی ایسے عقیدہ کی بناء پر آئندہ انہیں مندرجہ بالا القابات سے یاد کرنے کی اجازت نہیں۔اہل تشیع کے عقائد اعمال وافعال ماضی میں دیگر علماء کی نظر میں -1 حضرت علی خدا ہیں۔(معاذ اللہ )