کافر کون؟ — Page 116
116 مسئله ختم نبوت قرآن قومی اسمبلی تک میں تمھیں ایسی دلدل میں پھنسا ؤں گا کہ یاد کروگے مولوی عبد اللہ مرحوم لال مسجد اسلام آباد کے امام اور مولوی عبدالعزیز المعروف مولانا برقعہ پوش کے والد ماجد تھے۔بلاشبہ دیوبندی حضرات میں ان کا بڑا نمایاں مقام تھا۔جبکہ دوسری طرف مولوی محمد موسیٰ بھٹو سکہ بند دیو بندی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عدد ماہنامہ ”بیداری کے اڈیٹر بھی تھے۔دونوں میں ایک بات پر جھگڑا ہو گیا۔مولانا عبد اللہ کو اس مسئلہ میں ہار محسوس ہوئی تو آپ نے ایک حیرت انگیز دھمکی لگا دی۔آئیے دیکھتے ہیں وہ لڑائی کیا تھی اور اسپر دھمکی کیا تھی؟ مولانا محمد موسیٰ بھٹو اس دلچسپ لڑائی کا حال بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: مولانا محمد عبد اللہ صاحب خطیب لال مسجد مرحوم ہمیشہ یزید کی حمایت کرتے اور اہل بیت کی تنقیص کیا کرتے تھے۔وہ کراچی اور لاہور سے ناصبیوں اور یزیدیوں کی کتب منگوا کر تقسیم کیا کرتے تھے۔یہ آں مرحوم پر الزام نہیں بلکہ مولانا مرحوم کا یزیدی ہونا خود انہیں کے خطوط اور تحریرات سے حضرت مولانا قاضی مظہر حسین رحمتہ اللہ علیہ بھی اپنے ماہنامہ حق چار یار میں حتمی دلائل سے ثابت کر چکے ہیں۔اسی طرح محمد عظیم الدین صدیقی نے ایک کتاب بنام۔۔۔۔سیدنا یزید رحمۃ اللہ علیہ شائع کی اور مولانا کو بھیجیں۔کتاب ملنے پر آپ نے انکو درج ذیل خط