جوئے شیریں — Page 51
بڑھتی ہے خدا کی محبت خدا کرے بڑھتی رہے خدا کی محبت خدا کرے حاصل ہو تم کو دید کی لذت خُدا کرے توحید کی ہولب پہ شہادت خُدا کرے ایمان کی ہو دل میں حلاوت خدا کرے حاکم رہے دلوں پر شریعت خدا کرے حاصل ہو مصطفے کی رفاقت خدا کرے مل جائیں تم کو زید و دیانت خدا کرے مشہور ہو تمہاری دیانت خُدا کرے ہر گام پر فرشتوں کا شکر ہو ساتھ ساتھ ہر ملک میں تمہاری حفاظت خُدا کرے قرآن پاک ہاتھ میں اور دل میں نور جو مل جائے مومنوں کی فراست خُدا کرے