جذبۃ الحق

by Other Authors

Page 11 of 63

جذبۃ الحق — Page 11

11 کہنے لگے کہ بڑے تعجب کی بات ہے کہ مشقت سفر اٹھا کر تو ہم یہاں پہنچ گئے لیکن ایک بات بھی کہنے کا موقعہ نہیں مل رہا۔اور یہ محنت بالکل اکارت جاری ہے بہتر تو یہی تھا کہ جس اشتہار کے سبب آپ صاحبان یہاں آئے ہیں۔اسی کے مطابق بحث شروع کریں۔یہ سارے جھگڑے تو آپ ہی کی طرف سے ہو رہے ہیں۔میں نے دیکھا کہ ہماری طرف کے بعض لوگ بھی چاہتے ہیں کہ وہ مولوی صاحبان جو اس قدر دھوم دھام سے آئے ہیں۔ذرا ان سے بھی سن لیں کہ وہ کیا کہتے ہیں۔پس میں نے اجازت دے دی۔مولوی عبد الوہاب نے اس کو غنیمت سمجھا اور کھڑے ہو کر تقریر شروع کر دی۔لیکن جس طرح غیر احمدی بازاری ملا کیا کرتے ہیں اسی طرح ادھر ادھر کی باتیں کہنے لگے اور محققانہ طور پر کوئی نکتہ بار یک یا تحقیق غامض بیان نہیں کیا یہاں تک کہ عیسیٰ علیہ السلام کو آسمان پر بٹھا کر اتارنے کے لئے سیڑھی تیار کرنے لگے اور اپنی تقریر کو بہت طول دے دیا یہ حالت دیکھ کر ہماری طرف کے ایک شخص نے میری طرف مخاطب ہو کر باہستہ کہا۔معلوم ہوتا ہے کہ ان لوگوں نے شرار نا یہ منصوبہ کیا ہے یہ سارا وقت مولوی عبد الوہاب نے لیویں اور آپ کچھ کہنے نہ پائیں۔تاکہ بعد کو انہیں یہ کہنے کا موقع مل سکے۔کہ کلکتہ سے آئے ہوئے مولویوں کے مقابل برہمن بڑیہ کے مولوی عبد الواحد صاحب زبان بھی نہ ہلا سکے۔یہ سنکر میں جلد کھڑا ہو گیا اور بآواز بلند اہل جلسہ کو مخاطب کر کے کہنا شروع کیا۔کہ حضرات کیا آپ آج صرف اسی طرف کی سنیں گے یا مجھے بھی کچھ کہنے کا موقع دیں گے۔یہ سنکر ہر طرف سے لوگوں نے مولوی عبد الوہاب کو کہنا شروع کیا کہ بس اب آپ اپنی تقریر ختم کریں اور برہمن بدید کے مولانا صاحب کو کچھ کہنے دیں۔پس