حضرت جویریہؓ

by Other Authors

Page 8 of 19

حضرت جویریہؓ — Page 8

8 بیگمات کے حجرے کچی اینٹوں اور کھجور کی ٹہنیوں اور پتوں کے بنے ہوئے تھے۔عام طور پر دروازوں پر پردے لٹکے ہوتے ، کواڑ نہیں تھے۔چھت بس اس قدر اونچی کہ ہاتھ اٹھاؤ تو چُھو لو۔چراغ نہیں جلتے تھے۔حضرت عائشہ کے کمرے میں ایک بالا خانہ بھی تھا۔ان حجروں کے ساتھ چھوٹے صحن بھی تھے۔گھر اس قدر وسعت ضرور رکھتے تھے کہ مہمانوں کے قیام وطعام کا انتظام ہوسکتا تھا بعض گھروں میں مویشی بھی تھے۔یہ تو تھی گھروں کی سادگی ، اب دیکھئے اُن میں سامان کیا تھا۔عام طور پر چڑے کے گڑے میں گھاس بھری ہوتی تھی۔تکیے میں بھی گھاس یا کھجور کے پتے ہوتے۔اس کے علاوہ بہت ہی کم کوئی سامان ہوتا تھا۔اسی طرح لباس کی سادگی کا یہ عالم تھا کہ ایک سے زیادہ کپڑوں کے جوڑے بہت کم ہوتے تھے۔آپ کی ازواج مطہرات بھی ایک ہی جوڑے میں گزارہ کر لیتیں۔حضرت عائشہؓ نے ایک دفعہ بتایا۔ہم میں سے ہر ایک زوجہ کے پاس ایک (جوڑا) کپڑے کے علاوہ اور کپڑا نہیں ہوتا تھا۔(11) اب کھانے پینے میں سادگی بھی دیکھ لیجیے۔حضرت عائشہ ہی کی روایت ہے کہ کئی دن چولہا نہ جلتا۔کھجوروں اور پانی پر گزارا ہوتا۔آپ اللہ کے گھر والے لگاتار تین دن روٹی نہ کھا سکتے۔آپ دینے کے کھانے کی عادت میں بہت سادگی تھی۔آپ ﷺ کی بیگمات نے بھی یہ عادت اپنالی اور صبر شکر سے گزارہ کرنے لگیں۔گھروں کے