جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 92 of 143

جنت کا دروازہ — Page 92

92 رحمان خدا کی خوشبو اس زمین پر جو نعمتیں انسان کے لئے اس کے رب کی طرف سے اتاری گئیں ان میں سب سے بڑی نعمت حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا وجود مبارک تھا۔اور تمام نبیوں اور ان کی قوموں سے یہ عہد لیا گیا تھا کہ جب وہ موعود اقوام عالم آئے تو اس کے پاس حاضر ہو اور اس کی بیعت کرو۔چنانچہ سعید روحوں نے جہاں تک ممکن تھا اس حکم پر لبیک کہا۔اور ایسا نہ کرنے والے غضب الہی کا شکار ہوئے۔مگر ایک استثناء ایسا ہے جو محمود قرار پایا۔ایک شخص جو حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوسکتا تھا وہ اس لئے رکا رہا کہ اس کی والدہ کی خدمت کرنے والا اور کوئی نہ تھا اور اللہ اور اس کے رسول نے اس شخص کی نیت اور عمل کو خوشنودی کی راہ سے دیکھا۔یہ حضرت اویس قرنی تھے جو یمن کے رہنے والے تھے اور والدہ کی خدمت کی وجہ سے حضور ﷺ کی زیارت اور دستی بیعت سے مشرف نہ ہو سکے۔اس رحمی تعلق کو حضور نے بے انتہا قدر کی نگاہ سے دیکھا اور فرمایا انى اجد نفس الرحمان من ههنا واشار الى اليمن (كنز العمال جلد 12 صفحہ 50 حدیث 33951 از علامه نورالدین علی متقی - موسسة الرسالة بيروت 1979ء) یعنی یمن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا مجھے اس طرف سے رحمن خدا کی خوشبو آتی ہے۔پھر آپ نے حضرت عمر جیسے مقرب صحابی کو فرمایا کہ بہترین تابعی اولیس ہے۔