جنت کا دروازہ — Page 28
28 ہی آئندہ خدمت کرو تمہیں ثواب بھی ہوگا اور ان کی خبر گیری بھی ہو جائے گی۔اس نے عہد کیا کہ آج سے میں اپنی کل تنخواہ ان کو بھیج دیا کروں گا۔یہ خود مجھے میرا خرچ جو چاہیں بھیج دیا کریں۔پھر معلوم ہوا کہ وہ ایسا ہی کرتا رہا۔ہیں۔رفقائے احمد جلد 4 صفحہ 101 ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے قادیان) سگے بیٹوں سے بڑھ کر حضرت مولوی ابوالمبارک محمد عبد اللہ صاحب رفیق حضرت مسیح موعود فرماتے اللہ تعالیٰ کی توفیق سے مجھے اپنے سوتیلے والد خواجہ امیر الدین صاحب (مدفون بهشتی مقبر و قادیان۔دمیت نمبر 1895 جو میرے والد صاحب کے ماموں زاد بھائی تھے) کی خدمت کا بھی بہت موقع ملا۔آپ لاولد تھے۔جب آپ بوڑھے ہو گئے اور کسی قسم کا کام کرنے کے قابل نہ رہے تو ان کی تیمارداری اور ہر قسم کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ان کی زندگی کے آخری سالوں میں میں گورنمنٹ ہائی سکول پسرور میں تعینات تھا۔میں بعض اوقات ان کے کھانے کے لئے 20-20 سیر ساگودانہ قادیان لے جاتا تھا کیوں کہ عام کھانا ان کو بہضم نہ ہوتا تھا۔وہ اپنے بھائیوں کو فخریہ کہا کرتے تھے کہ میرے سوتیلے بیٹے سے اپنے سگے بیٹوں کا مقابلہ کرلیں۔ایک دفعہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔سال 1925ء میں ایک دفعہ رومیوں کی اکٹھی تنخواہ لی جومیں نے قادیان آ کر اپنے والدین کو پیش کر دی۔اس دن حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی بعد نماز عصر بیت الاقصیٰ میں تقریر تھی۔میں بھی گیا۔حضور نے فرمایا کہ جماعت پر خاصہ قرض ہو گیا ہے اور ملازموں کی دو دو تین تین ماہ کی تنخواہر کی ہوئی ہے۔حضور نے اس ضمن میں خاص