جنت کا دروازہ — Page 22
22 سامنے پیش ہوئے تو اس نے اپنے والدین کو اپنے قریب جگہ دی اور کہا کہ اگر چاہے تو مصر میں امن کے ساتھ داخل ہو جاؤ۔اور اس نے اپنے والدین کو عزت کے ساتھ تخت پر بٹھایا اور وہ سب اس کی خاطر سجدہ ریز ہو گئے۔(سورۃ یوسف 100 101) حضرت یحییٰ علیہ السلام حضرت یحی" کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَبَراً بِوَالِدَيْهِ وَلَم يَكُن جَبَّارًا عَصِيّاً (مريم -15) وہ اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے والا تھا اور ہر گز سخت گیر اور نا فرمان نہیں تھا۔حضرت عیسی علیہ السلام اللہ تعالی فرماتا ہے کہ حضرت عیسی نے فرمایا۔وبرا بوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَارًا شَقِياً ( مریم -33) اللہ نے مجھے اپنی ماں سے حسن سلوک کرنے والا ( بنایا ) اور مجھے سخت گیر اور سخت دل نہیں بنایا۔کامل وجود والدین کی خدمت کو کمال تک پہنچانے والا وجود حضرت اقدس محمد مصطفی نے کا تھا۔آپ نے نہ صرف اس بارہ میں جامع احکامات دیئے بلکہ ایسے عملی نمونے پیش فرمائے جو تمام اقوام کے لئے ہر زمانہ میں مشعل راہ ہیں۔