جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 21 of 143

جنت کا دروازہ — Page 21

21 اور اس کی ماں اسے پکڑیں اور باہر لے جاکر اس شہر کے بزرگوں کے پاس اور اس جگہ کے دروازے پر لائیں اور وے اس شہر کے بزرگوں سے عرض کریں کہ یہ ہمارا بیٹا گردن کش اور گمراہ ہے ہرگز ہماری بات نہیں مانتا۔بڑا ہی کھاؤ اور متوالا ہے۔تو اس کے شہر کے سب لوگ اس پر پتھراؤ کریں کہ وہ مر جائے تو شرارت کو اپنے درمیان سے یوں دفع کیجیئو تاکہ سارا اسرائیل سنے اور ڈرے“۔انبیاء کے پاکیزہ نمونے قرآن کریم نے ابنیاء کے پاکیزہ نمونے پیش فرمائے ہیں۔حضرت اسماعیل علیہ السلام حضرت ابراہیم نے اپنی رویا کا ذکر حضرت اسماعیل سے کرتے ہوئے فرمایا اے میرے پیارے بیٹے یقیناً میں سوتے میں دیکھا کرتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں پس غور کر تیری کیا رائے ہے۔اس نے کہا اے میرے باپ وہی کر جو تجھے حکم دیا جاتا ہے یقینا اگر اللہ چاہے گا تو مجھے تو صبر کرنے والوں میں سے پائے گا۔(الصافات 103) اس طرح حضرت اسماعیل اپنے والد کی خواب پوری کرنے کے لئے گردن کٹانے کی خاطر تیار ہو گئے۔والد کی اطاعت اور پھر اس کا عظیم الشان اجر ملنے کی یہ بے نظیر مثال ہے۔حضرت یوسف علیہ السلام اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب حضرت یوسف کے والدین اور بھائی یوسف کے