جنت کا دروازہ — Page 127
127 اور ماں بیوہ ہے۔اب حضرت عمر نے اپنے لڑکوں کو جمع کیا اور کہا کہ " مجھے نکاح کی ضرورت ہوتی تو میں خود اس لڑکی سے نکاح کر لیتا۔لیکن تم میں جو پسند کرے میں اس سے اس کا نکاح کر سکتا ہوں۔عبداللہ اور عبد الرحمان کی بیویاں موجود تھیں۔البتہ عاصم کو نکاح کی ضرورت تھی اس لئے انہوں نے اس سے عقد کر لیا اسی لڑکی سے حضرت عمربن عبدالعزیز کی ماں ام عاصم پیدا ہو ئیں۔(سیرت عمر بن عبدالعزیز صفحه 11 از عبد السلام ندوی مطبع معارف اعظم گڑھ طبع دوم۔1923ء) جماعت احمدیہ کے نمونے جماعت احمدیہ میں بھی اس قسم کے بیسیوں پائے جاتے ہیں مثال کے طور پر صرف چند نمونے بیان کئے جاتے ہیں۔ہمارا ہے تو آ جائے گا حضرت بھائی عبدالرحمان صاحب قادیانی گھر والوں کے علم میں لائے بغیر قادیان پہنچے اور حضرت مسیح موعود کی بیعت کرلی۔اور وہیں کے ہور ہے۔گھر سے آئے کافی دن ہو گئے تھے اس لئے والدین اور بھائی بہنوں کو تشویش ہوئی ڈھونڈتے ڈھونڈتے والد صاحب قادیان پہنچ گئے۔والد صاحب نے بڑی مصلحت سے اور بڑی منت سماجت اور لجاجت سے کہا کہ تمہاری ماں کی بینائی زائل ہو رہی ہے سب ترس گئے ہیں ایک دفعہ ہو آپ تمہیں میں دو ہفتہ میں پھر چھوڑ جاؤں گا۔حضرت مسیح موعود نے پہلے تو والد کے ساتھ بھیجنے سے انکار فرمایا پھر کسی القاء یا اشارہ کے سبب فرمایا کہ باپ کے ساتھ چلے جاؤ بشر طیکہ وہ واپس آنے کی تحریری ضمانت دیں۔