جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 124 of 143

جنت کا دروازہ — Page 124

124 مندرجہ ذیل حکم قرآنی کی اطاعت کا کیسا شاندار نظارہ ہے کہ تو کوئی ایسے لوگ نہیں پائے گا جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہوئے ایسے لوگوں سے درستی کریں جو اللہ اور اس کے رسول سے دشمنی کرتے ہوں خواہ ان کے باپ دادا ہوں یا ان کے بیٹے ہوں یا ان کے بھائی ہوں یا ان کے ہم قبیلہ لوگ ہوں۔یہی وہ ( با غیرت ) لوگ ہیں جن کے دل میں اللہ نے ایمان لکھ رکھا ہے اور ان کی وہ اپنے امر سے تائید کرتا ہے اور وہ انہیں اپنی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے دامن میں نہریں بہتی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہتے چلے جائیں گے۔اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہو گئے۔یہی اللہ کا گروہ ہے خبر دار اللہ ہی کا گروہ ہے جو کامیاب ہونے والے ہیں۔میں اسی دین پر قائم رہوں گا (المجادلہ: 23) حضرت خالد بن سعید ایک خواب کی بناء پر اسلام لائے۔ان کے والد کو معلوم ہوا تو خالد کو پکڑنے کے لئے کئی آدمی بھیجے۔جب وہ انہیں لے آئے تو والد نے انہیں شدید زدوکوب کیا اور انہیں ایک کوڑے سے مارا یہاں تک کہ ان کے سر پر مارتے مارتے وہ کوڑ اٹوٹ گیا۔ان کے والد نے سمجھا کو اب شاید ان کے خیالات بدل گئے ہوں گے اور پوچھا کیا تم اب بھی محمد کی اتباع کرو گے۔خالد نے جواب دیا خدا کی قسم یہ سچا دین ہے میں اس پر قائم رہوں گا۔اس پر والد نے بہت گالیاں دیں اور انہیں قید کر دیا۔بھوکا اور پیاسا رکھا یہاں تک کہ تین دن اسی حال میں گزر گئے۔آخر ایک دن موقعہ پا کر فرار ہو گئے اور حبشہ کی طرف ہجرت کر طبقات ابن سعد جلد 4 صفحہ 94 بیروت۔1957ء) گئے