جنت کا دروازہ — Page 100
100 والد کی دعا مظلوم کی دعا مسافر کی دعا۔(ابوداؤد كتاب الصلوۃ باب الدعاء بظهر الغيب حدیث نمبر (1313) اسی لئے قرآن کریم نے والدین کو اولاد کے حق میں دعائیں سکھائی ہیں۔اور بزرگوں کا یہی وطیرہ ہے۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں۔میری کوئی نمانی ایسی نہیں ہے جس میں میں اپنے دوستوں اور اولاد اور بیوی کے لئے دعا نہیں کرتا۔( ملفوظات جلد 1 صفحہ 562 نظارت اشاعت ربوہ) اولاد کے حق میں آپ کی دعاؤں نے تو عالمی شہرت حاصل کر لی ہے۔اور اللہ تعالی نے انہیں قبول بھی کس شان سے فرمایا ہے۔پس مبارک وہ اولاد جو والدین کی دعائیں حاصل کرے جن کے مقدر میں قبولیت لکھی گئی ہے۔امام بخاری کی آنکھیں امام بخاری کی والدہ بڑی عاہدہ اور صاحب کرامات تھیں۔خدا سے دعا کرنا۔گریہ وزاری کرنا ان کا حصہ خاص تھا۔امام بخاری کی آنکھیں صغرسنی میں خراب ہوگئی تھیں۔بھارت جاتی رہی۔علاج سے عاجز آگئے۔امام بخاری کی والدہ نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو خواب میں دیکھا کہ وہ فرما رہے ہیں کہ " تمہارے رونے اور دعا کرنے سے تمہارے بیٹے کی آنکھیں خدا نے درست کر دیں وہ کہتی ہیں کہ " جس شب کو میں نے خواب دیکھا۔اس کو صبح کو میرے بیٹے کی آنکھیں درست ہو گئیں۔روشنی پلٹ آئی۔اور وہ بینا ہو گئے۔“ سيرة البخاری صفحہ 42 محمد عبد السلام مبارکپوری اسرار کریمی پریس الہ آباد طبع اول 1329 ه )