جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 95
۹۵ لیمنٹ تک پہنچا دو " (۱۳ را گست ۶۱۹۲۷ اور اخبار مشرق گورکھپور (۲۳ ستمبر ۱۹۴۲ء) نے یہ نوٹ دیا کہ :۔" جناب امام جماعت احمدیہ کے احسانات تمام مسلمانوں پر ہیں۔آپ ہی کی تحریک سے ورتمان پر مقدمہ چلایا گیا۔آپ ہی کی جمات نے رنگیلا رسول کے معاملہ کو آگے بڑھایا۔سرفروشی کی اور جیلخانے جانے سے خوف نہیں کھایا۔آپ ہی کے پمفلٹ نے جناب گورنر صاحب بہادر کو انصاف و عدل کی طرف مائل کیا۔آپکا پمفلٹ مضبوط کر لیا مگر اس کے اثرات زائل نہیں ہونے دیا اور لکھ دیا کہ اس پوسٹر کی ضبطی محض اس لئے ہے کہ اشتعال نہ بڑھے اور اس کا تدارک نہایت ہی عادلانہ فیصلے سے