جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 63
۶۳ پُر سوز دعاؤں کا با قاعدہ سلسلہ جاری کر دیا اور پھر چند کے اندر اندر جنگ کا پانسہ پلٹ گیا اور بیسویں صدی کے اَصْحَابُ الفيل خانہ کعبہ پر حملہ کرنے سے پہلے ہی پاش پاش ہوگئے۔ستمبر ۱۹۶۵ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے جہاں جماعت کو یہ پیغام دیا کہ دعا کی اور قربانیوں کے ساتھ اپنے محبوب وطن کومستحکم اور ناقابل تسخیر بنا دو وہاں آپ سود محبتم دنمار بن گئے اور آپ کو جنگ کے ابتدائی مرحلہ میں ہی جب جنگی خبریں بہت پریشان کن تھیں جناب الہی سے علم دے دیا گیا کہ پاکستان کی قابل فخر مسلح افواج ہی فتحیاب ہوں گی۔جب آپ کی خدمت میں عرض کیا جاتا کہ پاکستان بہت کمزور ہے اور دیشن کیل کانٹوں سے لیس ہے تو فرماتے :- " سب کچھ صحیح ، مگر میرے خدا کی طاقت کے سامنے وہ کوئی تحقیقت نہیں رکھتا۔" و جنگ کی ابتدا سے لے کو آختر یک، آپ کی زبان مبارک پر یہی الفاظ رہے کہ :۔