جماعت احمدیہ کی ملی خدمات

by Other Authors

Page 43 of 131

جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 43

۴۳ راس فرمان ربانی کے مطابق آپ نے اُمت کو غیر مسلم رفتنوں کے مقابل ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی دعوت دی اور اپنے ہمعہ مسلم زعماء کو اللہ کے نام پر صلح کی طرف بلایا اُن کی خدمت میں سات سالہ مصالحت کے لئے درخواست کی اور فرمایا اگر اس عرصہ میں ” میری طرف سے خدا تعالی کی تائید سے اسلام کی خدمت میں نمایاں اثر ظاہر نہ ہوں اور۔۔۔خدا تعالیٰ میرے ہاتھ سے وہ نشان ظاہر نہ کرے جن سے اسلام کا بول بالا ہو تو میں خدا تعالی کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہمیںاپنے تئیں کاذب خیال کرلوں گا " ضمیمہ انجام آتھم ۳۵-۳۵) اتحاد بین مسلمین کی اس مبارک تحریک نے سعید الفطرت مسلمانوں کے قلوب پر بہت نیک اثر ڈالا اور وہ غیر مسلموں کو مسلمان بنانے کی مہم میں شامل ہونے کے لئے کشاں کشاں آپ کی طرف آنے لگے۔- بانی سلسلہ احمدیہ کے زمانہ میں مسلمانوں کی قابل ذکر حکومت صرف ترکی تھی۔آپ کے سامنے کوئی ایسی جنگ نہیں ہوئی جس میں ترکی اور یورپ کی بڑی طاقتوں کو آپس میں لڑنا پڑا ہو سوائے اس جنگ کے جو سلطان عبدالحمید دثانی