جماعت احمدیہ کی ملی خدمات

by Other Authors

Page 12 of 131

جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 12

۱۲ قرن اول ہی سے مسلمانوں کی حقیقی فتح اور ترقی کا فیصلہ کن اور آخری حربہ ثابت ہوئی ہیں۔چنانچہ تاریخ اسلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ کے خلفاء اور دیگر مشاہیر اقمت مثلاً مجاہد ایران حضرت عبد الرحمن بن سمرہ ، غازی قرطبه حضرت مغیث ؟ فاتح سندھ حضرت محمد بن قاسم اور مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر وغیرہ کی فتوحات کے ان واقعات سے بھری پڑی ہے جو خالصہ دعاؤں کے نتیجہ میں رونما ہوئے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو بھی الهاماً خبر دی گئی کہ اس آخری زمانہ میں مسلمانوں کو دعا ہی کے ذریعہ تعلیم اور تسلط خطا ہو گا اسی لئے آپؐ نے دعاؤں کو انتہاء تک پہنچا دیا اور اپنی سجدہ گاہ کو عمر بھر اپنے آنسوؤں کے ساتھ تو بر رکھا جیسا کہ آپ خود ہی فرماتے ہیں وہ اندرین وقت مصیبت چاره ما بیکساں جز دعائے بانداد و گریه اشجار نیست اس مصیبت کے وقت ہم غریبوں کا علاج صبح کی دعا اور سحری کے رونے کے سوا اور کچھ نہیں۔حضرت مولوی فتح الدین صاحب دھر کوئی آپ کے