جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 11
یعنی میرا مقصود و مطلوب اور میری خواہش خدمت خلق ہے۔یہی میرا کام یہی میری فقہ داری یہی میرا فریضہ اور یہی میرا طریقہ ہے۔مجھے اپنے لئے ذرہ بھر دنیا کی عزت درکار نہیں۔ہمارے لئے کرسی نہ بچھاؤ کہ ہم تو خدمت پر مامور ہیں۔پانچ اقسام کی خدمات اسلامیہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام کا عہد مبارک اسلام اور مسلمانوں کی عظیم الشان خدمات سے اسی طرح لبریز ہے جس طرح سمندر قطرات سے پر ہوتا ہے۔آپ نے ملت اسلامیہ کی جو بے شمار خدمات انجام دیں وہ ایک سرسری مطالعہ سے اُکھولا پانچ حصوں میں تقسیم کی جاسکتی ہیں :- - روحانی خدمات ، ۲ تبلیغی خدمات ، علمی خدمات آئینی و قانونی خدمات، ۵۔قومی، سماجی اور سیاسی خدمات روحانی خدمات روحانی خدمات سے مراد وہ عاجزانہ دعائیں ہیں جو