جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 53 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 53

53 اور قسم قسم کے پھل دیتا ہے جو کبھی ختم نہیں ہوں گے اور نہ انہیں مجھ سے ہٹایا جائے گا اور میں نے دیکھا ہے کہ قرآن کریم ایمان کو مضبوط کرتا اور یقین میں زیادتی کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی قسم وہ ایک لاثانی موتی ہے اس کا ظاہر بھی نور ہے اور اس کا باطن بھی نور ہے اور اس کے ہر لفظ اور ہر کلمہ میں نور ہے وہ ایک روحانی جنت ہے جس کے خوشے نہایت قریب ہیں اور اس کے نیچے نہریں بہتی ہیں ہر ثمر سعادت اس میں پایا جاتا ہے اور ہر شعبہ اس سے حاصل کیا جا سکتا ہے اس کے سوا محض خشک کانٹوں پر ہاتھ مارنا ہے اس کے فیض کے گھاٹ نہایت خوشگوار ہیں۔پس پینے والوں کو مبارک ہو۔میرے اندر اس کے ایسے نور ڈالے گئے ہیں کہ انہیں کسی اور طریق سے حاصل کرنا میرے لئے مشکل تھا اور اللہ تعالیٰ کی قسم اگر قرآن کریم نہ ہوتا تو میری زندگی کا کوئی مزہ نہ ہوتا میں نے اس کے حسن کو ہزاروں یوسفوں سے زیادہ دیکھا ہے۔“ آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد نمبر ۵ ص ۵۴۵ ترجمه از عربی ) کیا باعتبار فصاحت و بلاغت کیا باعتبارتر تیب مضامین کیا باعتبار تعلیم باعتبار کمالات تعلیم۔کیا باعتبار ثمرات تعلیم۔غرض جس پہلو سے دیکھو اسی پہلو سے قرآن شریف کا اعجاز ثابت ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ قرآن شریف نے کسی خاص امر کی نظیر نہیں مانگی بلکہ عام طور پر نظیر طلب کی۔(الحکم ۲۴ اپریل ۱۹۰۳ء) زنده کتاب۔قرآن مجید نور فرقاں ہے جو سب ٹوروں اجلی نکلا پاک وہ جس انوار کا دریا نکلا حق کی توحید کا مرجھا ہی چلا تھا پودا چشمه اصلی نکلا نا گہاں غیب یا الہی! تیرا فرقاں کہ اک عالم ہے جو ضروری تھا وہ اس میں مہیا نکلا سب جہاں چھان چکے ساری دکانیں دیکھیں وہ لئے عرفان کا یہی ایک ہی شیشہ نکلا سے اس نور کی ممکن ہو جہاں میں تشبیہ تو ہر بات میں ہر وصف میں یکتا نکلا