جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 601 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 601

601 ہٹتے ہی بنی۔افتخار جنجوعہ نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اگلی صفوں میں جنگ لڑی جس کے نتیجے میں وہ زخمی بھی ہو گئے۔صدر پاکستان نے اس شجاعت و جرات کے اعتراف میں انہیں ہلال جرأت کا اعزاز دیا۔۱۹۶۵ء کے بعد ۱۹۷۱ء میں بھی جنرل افتخار جنجوعہ نے اپنی بے مثال جرات و بہادری کا مظاہر کیا اور وطن پر جان قربان کر دی۔چنانچہ میجر جنرل فضل مقیم خان نے اپنی کتاب ”پاکستان کا المیہ ۱۹۷۱ء میں آپ کو یوں خراج تحسین پیش کیا :- دسمبر ۱۹۷۱ء چھمب کے سیکٹر میں میجر جنرل افتخار خاں کی کمان میں ۲۳ ڈویژن کو جومشن سونپا گیا تھا اس کے مطابق اسے دریائے توی تک کا علاقہ دشمن سے صاف کرنا تھا۔۱۲، اے کی بٹالین اپنے جواں ہمت اور پر عزم کمانڈنگ آفیسر کی کمان میں دریا عبور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔۔۔۔۔۔۔۔جس کا دفاع دشمن نے انتہائی مضبوطی سے کیا ہوا تھا۔اس پر ہندوستان نے ہماری فوج پر زبردست گولہ باری شروع کر دی۔گھمسان کی جنگ میں دونوں فوجوں کا زبردست جانی نقصان ہوا۔بھارتی فوج اس زبر دست حملے کی تاب نہ لا کر بہ عجلت تمام پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوئی اور پسپا ہو کر افراتفری کے عالم میں راہ فرار اختیار کرتے ہوئے اپنے پیچھے جنگی سازوسامان، اسلحہ کے ڈھیر، تقریباً ایک سکواڈرن کے برابر صحیح سالم ٹینک اور بہت سی گاڑیاں بھی چھوڑ گئی۔منورا اور چھمب پر پاکستان کا پر چم لہرا دیا گیا۔اس وقت تک یہ ڈویژن مسلسل جنگ کرتے کرتے بہت تھک چکا تھا۔پھر بھی اس میں ایک ایسا شخص تھا جواب تک تازہ دم نظر آ رہا تھا اور وہ اس کا جنرل تھا۔بلاشبہ ایسے پر جوش اور با ہمت جنرل کے لئے موجودہ قسم کی جنگی ذمہ داری ( دفاعی پوزیشن میں رہنے والی ) اس کی شخصیت کے مطابق نہ تھی۔کیونکہ ایسے نڈر اور جوشیلے افسر کے لئے نچلا بیٹھنا ایک مشکل کام تھا۔۱۰ر دسمبر کو جو ہیلی کو پڑ جنرل کو اگلے مورچوں کی طرف لے جار ہا تھا اسے ایک ناخوشگوار حادثہ پیش آیا اور پاکستان کے یہ بہت ہی اچھے جنرل ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔پاکستان کا المیہ ا۱۹۷ء ص ۲۸۲ تا ۲۰۸) جنرل افتخار کو آخری لمحات میں جب ہسپتال لے جایا جا رہا تھا تو آپ نے جو آخری الفاظ کہے وہ یہ تھے۔”میں کتنا خوش نصیب ہوں کہ مجھے شہادت کا رتبدیل گیا۔“ آپ کی انہی خدمات کے اعتراف میں چھمب کا نیا نام افتخار آباد رکھ دیا گیا۔( بحوالہ روز نامہ الفصل مورخہ ۱۰؍ دسمبر ۲۰۱۰ ص ۷ )