جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 596 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 596

596 دے رہے تھے آپ نے ۲ جولائی ۲۰۰۲ ء کو امریکہ میں وفات پائی اور بہشتی مقبرہ ربوہ پاکستان کے قطعہ خاص میں تدفین ہوئی۔۹ مکرم پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب جھنگ میں ۲۹ جنوری ۱۹۲۶ء کو پیدا ہوئے۔آپ نے میٹرک سے لے کرایم۔اے تک یو نیورسٹی کے تمام امتحانات میں اول رہ کر ایک انتہائی غیر معمولی اوصاف اور قابلیت کے حامل طالب علم کی حیثیت سے منوایا۔میٹرک اور بی۔اے کے امتحانات میں تو آپ نے پنجاب یونیورسٹی میں اعلی ترین نمبر حاصل کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا۔بی۔اے مضمون میں انہوں نے ہر مضمون میں الگ الگ ٹاپ کیا۔یہ مضمون انگلش، انگلش لٹریچر ( برائے آنرز ) اور عملی ریاضی تھے۔کیمبرج میں داخلہ:۔کیمبرج جو کہ دنیا بھر کی اعلیٰ ترین درسگاہوں میں سے ایک ہے صرف انہی طلبہ پر اپنے دروازے کھولتی ہے جو غیر معمولی قابلیت اور ذہانت کا ثبوت دے چکے ہوں ڈاکٹر عبدالسلام ۱۹۴۶ء میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے کیمبرج روانہ ہو گئے۔ڈاکٹر عبدالغنی تحریر فرماتے ہیں:۔سلام کیمبرج میں روزانہ چودہ تا سولہ گھنٹے لگا تار کام کیا کرتے تھے ان کا مطالعہ بہت وسیع و عمیق تھا۔وہ نہ صرف علوم ریاضی و طبیعات کا مطالعہ کرتے تھے بلکہ تاریخی کتب بھی ان کے زیر مطالعہ رہتی تھیں۔خصوصاً تاریخ اسلام۔اسلامی تہذیب و ثقافت ، تاریخ ہند اور تاریخ اقوام عالم یہاں انہوں نے اپنا تین سالہ Tripos ( کیمبرج میں آنرز ڈگری کا امتحان) دو ہی سالوں میں مکمل کر لیا۔اور بغیر کسی مشکل کے Wrangler ( کیمبرج کا فرسٹ ڈویژن میں کامیاب آنرز گریجویٹ ) بن گئے۔“ کتاب از ڈاکٹر عبدالسلام مصنفہ ڈاکٹر عبدالغنی ص ۳۸، ۳۹) سلام نے کیمبرج میں تعلیم کے دوران ریسرچ کا کام بھی جاری رکھا۔چنانچہ انہیں ۱۹۵۰ء میں کیمبرج کی طرف سے طبیعات میں اعلی تحقیقی کام کرنے کے نتیجہ میں ستمھ پرائز دیا گیا۔اسی سال انہوں نے کیمبرج سے پی۔ایچ ڈی کی تعلیم بھی مکمل کر لی۔ڈاکٹر عبد الغنی لکھتے ہیں :۔کیمبرج سے رخصت ہوتے وقت انہوں نے اپنے نگران سے درخواست کی کہ وہ انہیں ایک سفارشی خط لکھ کر دے دیں کہ انہوں نے پی۔ایچ ڈی کرنے کے دوران تسلی بخش طریقے سے اپنا کام سرانجام دیا ہے۔