جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 595 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 595

595 ٹائمنر کی اسی اشاعت کی دوسری خبر کی سرخی تھی۔بجٹ تجاویز کے حقیقت پسندانہ ہونے کا خیر مقدم کیا گیا۔تفصیل میں درج تھا:۔” ہفتے کے روز جو بجٹ پیش کیا گیا اس کا لا ہور شہر میں بڑے اطمینان کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا۔کیونکہ نے ٹیکسوں کے متعلق جو تجاویز رکھی گئی ہیں ان کا عام آدمی پر زیادہ بوجھ نہیں پڑے گا۔“ ڈان ( مورخہ ۲۸ جون ۷۱ء) میں بجٹ کے متعلق مختلف شخصیات کا اظہار خیال:- (۱) اسلام آباد یونیورسٹی کے شعبہ اقتصادیات کے سینئر ریسرچ فیلو ڈاکٹر ایس اے ویس“ نے کہا ہے کہ بجٹ کا اعلان ہو جانے کے بعد ماضی کے برعکس عام استعمال کی قیمتوں میں بڑا ہوتری کا کوئی خدشہ نہیں۔“ (۲) راولپنڈی کے ایوان صنعت و تجارت کے صدر شیخ خورشید احمد نے کہا ہے۔یہ ایک حقیقت پسندانہ بجٹ ہے۔جس کا صیح نظر ایک عادلانہ سوسائٹی ہے۔اس کا مجموعی طور پر یہ اثر نکلے گا کہ قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا۔جیسا کہ ڈر تھا سوائے چند ایک اشیاء کے ایسا کہ تمباکو اور سوتی مصنوعات۔“ (۳) لاہور میں گورنمنٹ پاکستان کے سابق اقتصادی مشیر ڈاکٹر انور اقبال قریشی نے کہا۔یہ بجٹ زبر دست تعمیری غور و فکر کا نتیجہ ہے۔یہ رسمی قسم کا بجٹ نہیں۔۔۔انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ سب حالات کو پیش نظر رکھا جائے تو مسٹر ایم۔ایم احمد نے عمدہ کام کیا ہے۔بجٹ کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے که مختلف پالیسیوں کو صحیح طور پر بروئے کار لایا جائے“ (۴) پاکستان جسٹس پارٹی کے صدر میاں منظر بشیر نے کہا۔بجٹ کی سب سے خوش کن بات یہ ہے کہ عام آدمی کو اضافی بھاری بوجھ سے چھوٹ دی گئی ہے۔روے کو ڈالر کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ مسٹر بھٹو کے دور میں حکومت کے ابتدائی سالوں میں عالمی منڈی کے دباؤ کی وجہ سے پاکستانی روپے پر بہت نقصان دہ اثر پڑا۔اور پاکستانی روپئے کی قیمت کم کرنے پر پرزور اصرر ہونے لگا۔ایسے نازک وقت میں جناب ایم ایم احمد جیسے تجربہ کار اور دانش مند ماہر مالیات نے حکومت پاکستان کو مشورہ دیا کہ پاکستانی سکے کو برطانوی پاؤنڈ کی بجائے امریکی ڈالر سے منسلک کر دیا جائے اس طرح ہمارا روپیہ ایک بار پھر قدرو قیمت میں کم ( De value) ہونے سے بچ گیا اور پاکستان کی ساکھ اللہ تعالیٰ کے فضل سے قائم رہی۔(تعمیر و ترقی پاکستان اور جماعت احمد یہ ۷۲ تا ۶ ۷ از پروفیسر را جانصر اللہ خان صاحب) آپ متقی ، دیندار اور مخلص خادم تھے۔آپ ۱۹۸۹ء سے امریکہ کے امیر کے طور پر خدمات سرانجام پر