جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 562
جاتا رہے گا۔562 رض حضرت ملک صاحب کا ایک اور اہم کارنامہ حدیثوں کا مجموعہ مرتب کرنا ہے جوحدیقہ الصالحین کے نام سے شائع شدہ ہے۔بعد میں آپ نے اس پر نظر ثانی کی اور کئی اہم حدیثوں کا اضافہ کیا۔اس کے علاوہ ان کی متعدد نہایت قیمتی اور اہم کتب شائع ہو چکی ہیں۔-۱۰ مکرم و محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب مورخہ ۳ رمئی ۱۹۲۷ء کو اپنے آبائی قصبہ پنڈی بھٹیاں ضلع گوجرانوالہ حال حافظ آباد میں پیدا ہوئے۔آپ کے خاندان میں احمدیت کی نعمت حضرت میاں محمد مراد صاحب حافظ آبادی جیسے اہل کشف کے ذریعہ میسر آئی۔تاہم اس قصبہ میں جماعت احمدیہ کا نورسیدنا حضرت مسیح موعود کے ابتدائی زمانہ میں ہی پہنچ گیا تھا۔حضرت منشی عنایت اللہ صاحب نائب مدرس پنڈی بھٹیاں ۱۴ اگست ۱۸۹۲ء کو داخل سلسلہ ہوئے۔محترم مولانا صاحب کے والد مکرم حافظ محمد عبداللہ صاحب نے ۱۹۳۳ء کو حضرت مصلح موعود کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔محترم مولانا دوست محمد شاہد صاحب ۱۹۳۵ء میں مدرسہ احمد یہ قادیان میں داخل ہوئے۔۱۹۴۴ء میں جامعہ احمدیہ میں تعلیم کا آغاز کیا۔۱۹۴۶ء میں مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا اور پنجاب یونیورسٹی میں تیسرے نمبر پر آئے۔مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا جس کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے ارشاد فرمایا کہ اسے لندن مشن کے سیکرٹری کے طور پر بھجوانے کا انتظام کیا جائے۔یہ معاملہ ابھی ابتدائی مرحلہ میں تھا کہ حضرت مولانا ابوالعطاء صاحب پر نسپل جامعہ احمدیہ نے عرض کیا کہ اس طالب علم کا رجحان علم کلام کی طرف ہے اس لئے ہندوستان کے لئے زیادہ موزوں ہو سکتا ہے۔چنانچہ حضور نے سلسلہ کے مفاد کی خاطر اس مشورہ کو شرف قبولیت بخشا۔آپ کو مہتم اشاعت مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ اور ماہنامہ خالد کا دسمبر ۱۹۵۴ء سے اکتوبر ۱۹۵۶ء تک نائب مدیر اور نومبر ۱۹۵۶ء تا اپریل ۱۹۵۷ء نیز ۱۹۶۰ء سے جون ۱۹۶۲ء تک مدیر کے فرائض ادا کرنے کی توفیق ملی۔آپ نائب قائد اشاعت مجلس انصار اللہ مرکز یہ بھی رہے۔جلسہ سالانہ ۱۹۵۷ء کے اجلاس شبیہ میں آپ نے پہلی بار تقریر کی۔صیغہ نشر و اشاعت نے اسے ۱۹۵۸ء کے شروع میں شائع کیا اور حضرت مصلح موعود نے مجلس شوری ۱۹۵۸ء میں اس کا بطور خاص ذکر فرمایا۔آپ نے بطور قاضی سلسلہ خدمت کی۔مجلس افتا اور ریسرچ سیل کے ممبر رہے۔جلسہ سالانہ ربوہ کے موقع پر ۱۹۷۶ء تا ۱۹۸۳ء آپ کو نقار یر کرنے کا موقع ملا جو شائع شدہ ہیں۔جلسہ سالانہ انگلستان ۱۹۸۵ء میں