جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 501 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 501

501 جماعت احمدیہ کے روح پرور خطبات جمعہ ہفتہ وار خطابات اور مجلس عرفان شائع ہوتے ہیں۔اس میں شائع ہونے والے مضامین نہایت عالمانہ تحقیق شدہ ، اور مسلم الثبوت ہوتے ہیں۔تشخیذ الاذہان کی خدمات یہ رسالہ ابتداء میں سہ ماہی تھا مگر اگلے ہی سال ماہ وار کر دیا گیا اور قوم کی توقعات کے عین مطابق بہت جلد کامیاب رسالوں کی صف اول میں شمار ہونے لگا۔اس زمانہ میں آپ کے زیر ادارت بڑے بڑے معرکۃ الاراء مضمون نکلے۔۱۹۱۴ء میں تفخیذ الاذہان کے ایڈیٹر قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل آف گولیکی ضلع گجرات مقرر ہوئے جنہوں نے آٹھ سال تک ادارتی فرائض نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دئے۔آخر مارچ ۱۹۲۲ء میں اسے ریویو آف ریلیچنر اردو میں مدغم کر دیا گیا۔اور یہ رسالہ خدا کے فضل سے اب تک جاری ہے۔( بحوالہ تاریخ احمدیت جلد دوم۔۔۔ماہنامہ مصباح ربوہ ۱۵ دسمبر ۱۹۲۶ء کو لجنہ اماءاللہ کی نگرانی میں ماہوار رسالہ ”مصباح“ جاری ہوا جس میں خواتین کی تربیت و تنظیم کو بہت تقویت پنچی۔ابتداء میں رسالہ کا انتظام مرد کرتے تھے۔مگرمئی ۱۹۴۷ء میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے ارشاد پر اس کا پورا اہتمام مرکزی لجنہ اماءاللہ کوسونپ دیا گیا جس سے اس رسالہ کے علمی و دینی معیار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔اور اب یہ جماعت کی مستورات کے واحد ترجمان کی حیثیت سے سلسلہ کی خدمت بجالا رہا ہے۔تاریخ احمدیت جلد نمبر ۲۴ ص ۳۰۷ نیاء ایڈیشن ) رسالہ مصباح کا اجراء حقیقت میں احمدی مستورات کے لئے ایک خالصتہ زنانہ اخبار کا تخیل پیش کرنے والوں میں حضرت قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل اور ان کی اہلیہ محترمہ استانی سکینۃ النساء صاحبہ ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔رسالہ مصباح جاری ہونے سے کچھ قبل مکرمہ استانی سکیۃ النساء صاحبہ نے مستورات سے بھر پور تعاون اور امداد کے لئے بایں الفاظ اپیل کی:۔”اے احمدی جماعت کی پُر ہمت خاتو نو ! اور اے دین کو دنیا پر مقدم کرنے والی بہنو! بشارت ہو کہ