جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 472 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 472

472 ہیں۔یہ ایڈیشن آٹھواں ہے۔ناشر: الشركة الاسلامیہ لمیٹیڈر بوہ فس مضمون :۔یہ کتاب حضرت مصلح موعودؓ نے امیر امان اللہ خان فرمانروائے افغانستان کے لئے اس زمانے میں بطور اتمام حجت بصورت مکتوبات تحریر فرمائی تھی۔ے اس کتاب کا فارسی ترجمہ کروا کر امیر امان اللہ خان کو بھجوادیا گیا۔یہی وجہ ہے کہ اس کتاب کا پہلا ایڈیشن فارسی زبان میں ہی شائع کیا گیا تھا۔بعد میں اردو زبان میں ۸ ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔اس کتاب میں حضرت مصلح موعودؓ نے عقائد جماعت احمد یہ بیان فرماتے ہوئے معاندین سلسلہ عالیہ احمدیہ کے تمام چیده و مایہ ناز اعتراضات کے ایسے مسکت اور تسلی بخش جوابات تحریر فرمائے ہیں جو حق پسند طالبان تحقیق کو مطمئن و مسرور اور معاندین کو مبہوت و مفرور بنا دینے والے ہیں اور نیز اس کتاب میں حضرت مسیح موعود کی صداقت پر بکثرت دلائل ساطعہ و براہین قاطعہ کے ساتھ ایسے دلکش و دل نشین پیرائے میں بالتفصیل بحث فرمائی گئی ہے جو آپ ہی اپنی نظیر ہے اس لحاظ سے یہ کتاب دعوت الی اللہ کے نکتہ نظر سے ایک خاص مقام اور اہمیت رکھتی ہے۔پس یہ کتاب ہر احمدی کے نہ صرف گھر میں موجود ہونی چاہئے بلکہ ہر احمدی کو اس کتاب کا بار بار مطالعہ کرتے رہنا چاہئے۔۲۶۔الہام، عقل علم اور سچائی مصنف: حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ صفحات: ۶۲۵ سن اشاعت: - اردو تر جمہ ۲۰۰۷ء ناشر:۔اسلام انٹرنیشنل پبلیکیشنز لمیٹڈ اسلام آبادلندن نفس مضمون :۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی انگریزی زبان میں یہ معرکتہ الآراء اور عہد ساز کتاب "Revelation, Rationatity Knowledge and Truth" کا یہ اردو تر جمہ ہے اس کتاب کے مضامین کا اندازہ اس کتاب کے عنوان سے ہی بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔یہ تمام مضامین عصر حاضر میں یعنی مادیت کے دور میں بہت اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔اور لوگ دن بدن خدا تعالیٰ اور مذہب سے دور جارہے ہیں۔اور ہستی باری تعالیٰ اور وحی والہام کی حقیقت کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔پس یہ کتاب مذہب کی ضرورت و اہمیت اور فلسفہ کو سمجھنے کے لئے ایک انتہائی مفید او قطعی ہے۔ان مضامین کے متعلق کوئی اور کتاب اس کتاب کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔