جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 452
452 اطفال الاحمدیہ کا وعدہ اَشْهَدُ اَنْ لا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ۔میں وعدہ کرتا ہوں کہ دین حق اور احمدیت قوم اور وطن کی خدمت کے لئے ہر دم تیار رہوں گا۔ہمیشہ سچ بولوں گا، کسی کوگالی نہیں دوں گا۔اور حضرت خلیفتہ اسیح کی تمام نصیحتوں پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔إِنْشَاءَ اللَّهُ تَعَالَى عہد لجنہ اماءاللہ اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ۔میں اقرار کرتی ہوں کہ اپنے مذہب اور قوم کی خاطر اپنی جان و مال، وقت اور اولاد کو قربان کرنے کے لئے ہر دم تیار رہوں گی اور سچائی پر ہمیشہ قائم رہوں گی اور خلافت احمدیہ کے قائم رکھنے کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار رہوں گی۔إِنْشَاءَ اللهُ تعالى ناصرات الاحمدیہ کا عہد اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ رَسُولُهُ۔میں اقرار کرتی ہوں کہ اپنے مذہب، قوم اور وطن کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار رہوں گی۔اور سچائی پر ہمیشہ قائم رہوں گی۔انْشَاءَ اللهُ تعالى