جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 451
451 ہر طفل کے لئے چندہ مجلس ماہوار ۵۰ پیسے اور سالانہ ۶ روپے ہے۔اور چندہ اجتماع ہر طفل کے لئے سالانہ دورو پے مقرر ہے۔اور ان کا مالی سال بھی خدام الاحمدیہ کی طرح یکم نومبر تا ۳۱ را کتوبر تک ہوتا ہے۔ذیلی تنظیموں کے عہد ہر ذیلی تنظیم کے لئے ایک عہد مقرر ہے۔جسے اس تنظیم کے جملہ ممبران اپنے اجتماعات اور اجلاسات کے موقع پر بیک زبان ہو کر تین مرتبہ کلمہ شہادت پڑھنے کے بعد دہراتے ہیں۔ذیل میں ہم تمام ذیلی تنظیموں کے عہد نقل کر رہے ہیں :۔انصار اللہ کا عہد اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ۔میں اقرار کرتا ہوں کہ دین حق اور احمدیت کی مضبوطی اور اشاعت اور نظام خلافت کی حفاظت کے لئے انشاء اللہ تعالیٰ آخر دم تک جدو جہد کرتا رہوں گا۔اور اس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی پیش کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہوں گا۔نیز میں اپنی اولاد کو بھی ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتا رہوں گا۔إِنْشَاءَ اللهُ تعالى خادم کا عہد اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ۔میں اقرار کرتا ہوں کہ دینی ، قومی اور ملی مفاد کی خاطر میں اپنی جان مال ، وقت اور عزت کو قربان کرنے کے لئے ہر دم تیار رہوں گا۔اسی طرح خلافت احمدیہ کے قائم رکھنے کی خاطر ہر قربانی کے لئے تیار رہوں گا۔اور خلیفہ وقت جو بھی معروف فیصلہ فرمائیں گے اس کی پابندی کرنی ضروری سمجھوں گا۔“ إِنْشَاءَ اللهُ تعالى