جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 393 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 393

393 تحریک جدید کی برکات اغیار کی نظر میں مشہور مسلم مؤرخ وادیب جناب شیخ محمد اکرم صاحب ایم۔اے احمد یہ جماعت کی تبلیغی کوششیں صرف انگلستان تک محدود نہیں۔بلکہ انہوں نے کئی دوسرے ممالک میں بھی اپنے تبلیغی مرکز کھولے ہیں دنیا کے مسلمانوں میں سب سے پہلے احمدیوں اور قادیانیوں نے اس حقیقت کو پایا کہ اگر چہ آج اسلام کے سیاسی زوال کا زمانہ ہے لیکن عیسائی حکومتوں میں تبلیغ کی اجازت کی وجہ سے مسلمانوں کو ایک ایسا موقعہ بھی حاصل ہے جو مذہب کی تاریخ میں نیا ہے اور جس سے پورا پورا فائدہ اٹھانا چاہئے۔یہ خیال قوم کے مح نظر کو بلند کر کے ایک نئی روحانی زندگی کا باعث ہوگا۔لیکن اس کے ایک حصے کی عملی تشکیل سب سے پہلے احمدیوں نے کی۔“ پروفیسر یوسف سلیم چشتی ایڈیٹر رسالہ ندائے حق 66 ( موج کوثر ص ۲۰۳) آج بلا د مغرب میں ہی نہیں ساری دنیا میں تبلیغی میدان پر احمدی حضرات قابض ہیں۔یورپ اور امریکہ کے علاوہ ان کے مبلغین ان علاقوں اور جزیروں میں اپنے مذہب کی تبلیغ کر رہے ہیں جن کا نام بھی ہمارے عربی مدارس کے اکثر طلباء نے نہیں سنا ہوگا۔مثلاً ماریشس، نجی ٹرینیڈاڈ، سیرالیون اور نائیجیر یا وغیرہ “ ( ندائے حق، جولائی، اگست ۱۹۵۹ء) علامہ نیاز فتح پوری ایڈیٹر "نگار" ” جب قادیان اور ربوہ میں صدائے اللہ اکبر بلند ہوتی ہے تو ٹھیک اس وقت یورپ، افریقہ، ایشیا کے ان بعید تاریک گوشوں کی مسجدوں سے بھی یہی آواز بلند ہوتی ہے۔جہاں سینکڑوں غریب الدیار احمدی خدا کی راہ میں دلیرانہ قدم بڑھاتے ہوئے چلے جارہے ہیں۔“ نیز فرمایا:۔(ماہنامہ نگار ستمبر ۱۹۶۰ء) احمدی جماعت کی کامیابیاں اس درجہ واضح و روشن ہیں کہ اس سے ان کے مخالفین بھی انکار کی جرأت نہیں کر سکتے۔اس وقت دنیا کا کوئی گوشہ ایسا نہیں جہاں ان کی تبلیغی جماعتیں اپنے کام میں مصروف نہ ہوں اور انہوں نے خاص عزت و وقار حاصل نہ کر لیا ہو۔پھر کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ