جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 391
بھجوا سکتا ہے۔391 3 سیکرٹری مجلس نصرت جہاں کے درج ذیل فرائض اور ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔A۔سیکرٹری نصرت جہاں ساری دنیا میں احمدی ڈاکٹرز اور اساتذہ کو مجلس نصرت جہاں کے تحت خدمت سر انجام دینے کی ترغیب دیتا ہے۔نوٹ :۔ہر شخص کے لئے کم از کم تین سال کے لئے وقف کرنا ضروری ہے۔وہ لوگ جو اپنی اہلیہ کے ساتھ وقف پر جاتے ہیں وہ کم از کم 5 سال کے لئے وقف کرتے ہیں۔ڈاکٹر ز اور اساتذہ زندگی بھر کا وقف بھی پیش کر سکتے ہیں۔B۔وہ تمام واقف زندگی ڈاکٹر ز اور اساتذہ کا ریکارڈ رکھتا ہے۔C وکیل اعلیٰ کی اجازت سے وہ ڈاکٹر ز اور اساتذہ کے انتخاب کیلئے مجلس نصرت جہاں کا اجلاس کرواتا ہے۔D۔وہ مختلف ممالک میں ڈاکٹر ز اور اساتذہ کو بھجوانے کا انتظام کرتا ہے۔۔حسب ضرورت مختلف ممالک کے طبی اداروں میں میڈیکل کے آلات و سامان بھیجوانے کا انتظام کرتا ہے۔F۔وہ تمام امور سرانجام دیتا ہے جو وقتا فوقتاً حضرت خلیفہ اسیح کی طرف سے تفویض کئے جائیں۔صیغه امانت تحریک جدید مطالبات تحریک جدید میں دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ احباب جماعت اپنی آمد کا ۱٫۵ سے ٫۳ا حصہ تک سلسلہ کے مفاد کیلئے تین سال تک امانت فنڈ میں جمع کروائیں۔تا کہ یہ رقوم جماعت کے کام آ سکیں اور جماعت کی مالی حالت مضبوط ہو اور وہ اقتصادی لحاظ سے ترقی کرے۔صیغہ امانت میں تحریک جدید کا سارا چندہ اور روپیہ جمع ہوتا ہے اور اس کی آمد اور ادائیگی کا حساب رکھا جاتا ہے۔جماعت کے مختلف ادارہ جات اور ذیلی تنظیموں کے کھاتہ جات حتیٰ کہ صدر انجمن احمدیہ کی بعض امانتیں بھی یہاں کھلی ہوئی ہیں۔غرضیکہ افراد جماعت ، جماعتی ادارہ جات اور چندہ تحریک جدید کی نقد امانتیں اس صیغہ میں جمع ہوتی ہیں اور جمع رہتی ہیں اور حسب ضرورت یہاں سے ان کی ادائیگی بھی ہوتی ہے۔انتظامی لحاظ سے اس صیغہ کا نگران افسر امانت کہلاتا ہے۔صیغہ میٹی آبادی صیغہ کمیٹی آبادی کا کام سلسلہ کی تمام زمین بشمول ربوہ کے متعلق ہر قسم کی معلومات فراہم کرنا اور اپنے