جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 385
385 وکالت مال ثالث ا۔اس وکالت کا کام پوری دنیا میں تحریک جدید انجمن احمدیہ کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی نگرانی اور دیکھ بھال ( مرمت ) ہے۔نیز یہ وکالت ایسی تمام جائیداد کا مکمل ریکارڈ رکھتی ہے۔۲۔یہ وکالت حسب ضرورت تحریک جدید کی جائیداد کی فروخت، قرضہ برائے خرید مکان یا لیز یا دیگر منتقلی کا انتظام کرتی ہے۔اسی طرح خرید اور ھبہ شدہ جائیداد کے قبول کرنے ، لیز اور تحریک جدید کے حق میں منتقلی کے فرائض سرانجام دیتی ہے۔۳۔تحریک جدید کی کسی بھی جائیداد کی فروخت، قرضہ برائے خرید مکان، لیز بی منتقلی حضرت خلیفۃ المسیح کی اجازت کے بعد ہوتی ہے۔۴۔یہ وکالت تحریک جدید انجمن احمدیہ کے محاسب کے طور پر بھی کام کرتی ہے اس مقصد کے لئے یہ تحریک جدید کے آمد و خرچ کے حسابات تیار کرتی ہے اور ماہنامہ وسالانہ Statement of Account (اکاؤنٹ کی رپورٹ ) تیار کرتی ہے۔۵- نیز وکالت مال ثالث حضرت خلیفہ امیج کو تحریک جدید کی رقوم کے بارہ میں مطلع رکھنے کی ذمہ دار ہوتی ہے۔۲۔علاوہ ازیں یہ کالت ہر وہ کام سرانجام دیتی ہے جوخلیفہ مسیح کی طرف سے اس کے سپر د ہو۔وکالت تصنیف ا۔اس وکالت کا کام قرآن کریم اور کتب احادیث کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کا انتظام کروانا ہے۔۔یہ وکالت حضرت مسیح موعود ، خلفاء سلسلہ اور جماعت احمدیہ کے دیگر سکالرز کی کتب کے مختلف زبانوں میں تراجم کرواتی ہے۔۔یہ وکالت مرکز اور ساری دنیا کی جماعتوں میں نئی پیدا ہونے والی ضروریات کے مطابق تازہ لٹریچر تیار کرواتی ہے۔یہ وکالت ساری دنیا میں شائع ہونے والے اخبارات ورسائل پر نظر رکھتی ہے یہ دیکھنے کے لئے کہ ان میں خلاف تعلیمات سلسلہ و عقائد کوئی بات شائع نہ ہو۔۵۔یوکالت ساری دنیا میں شائع شدہ لٹریچر کو جمع رکھتی ہے اور اس کا ریکارڈ رکھتی ہے خواہ وہ اسلام