جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 3 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 3

3 پس جب وہ تمام حالات و واقعات رونما ہوئے جن کے نتیجہ میں اس موعود کا ظہور مقد رتھا تو ایسے حالات کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے ہندوستان کی ایک گمنام بستی قادیان سے حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی بانی سلسلہ احمدیہ کو مبعوث فرمایا۔آپ نے جس جماعت کی بنیاد رکھی یہ وہی موعود جماعت ہے جس کی طرف آیت وَاخَرِينَ مِنْهُمُ لَمَّا يَلْحَقُوبِهِمُ (سورۃ جمعہ ) میں اشارہ کیا گیا ہے۔چنانچہ آپ نے فرمایا مسیح وقت دنیا میں آیا خدا نے عہد کا دن ہے دکھایا مبارک وہ اب ایمان لایا صحابة مجھ کو ނ پایا وہی کے اُن کو ساقی نے پلا دی فسب ـان الذى زاى الاعــ ادی در مشین اردو) آج خدا کے فضل سے یہ جماعت دنیا کے ۱۹۸ ممالک میں نفوذ کر چکی ہے۔اور دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب تمام دنیا پر احمدیت کا جھنڈا لہرائے گا۔اس وقت ایک خدا ایک رسول اور ایک قبلہ ہو گا۔تب ایک نیا آسمان ہوگا اور نئی زمین ہوگی۔یہی وہ عظیم صداقت ہے جسے آئندہ صفحات میں عقلی و نقلی دلائل سے ثابت کیا گیا ہے۔