جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 334
334 پروفیسر ڈاکٹرمسعودالحسن نوری صاحب کو AMA پاکستان صدر مقر فرمایا۔بعدہ فروری ۲۰۰۷ء میں حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے محترم ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب کو اس ایسوسی ایشن کا جنرل سیکرٹری مقرر فرمایا جس سے اب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ ایسوسی ایشن دوبارہ متحرک اور فعال ہو چکی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمد یہ میڈیکل ایسوسی ایشن نے پہلا کنونشن مورخہ ۱۸ اپریل ۲۰۰۷ء کو منعقد کیا تھا۔جس میں ۴۴۴ خواتین و حضرات نے شرکت کی۔اس کنونشن کو کامیاب بنانے کے لئے نظارت امور عامہ نے بھر پور تعاون کیا۔ایسوسی ایشن کا مکمل فرنشڈ مرکزی دفتر طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ کی چوتھی منزل پر موجود ہے۔مورخہ ۲۲ جون ۲۰۰۷ ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ایسوسی ایشن کا دستور منظور فرمایا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ضلعی سطح پر اب تک ۳۵ چیپٹر ز قیام عمل میں آچکے ہیں۔AMA کی مرکزی کمیٹی کی میٹنگ ۲۷ جنوری ۲۰۰۸ء کو طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں ۲۵ چیپٹرز کے ۳۹ ممبرز نے شرکت کی۔انٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف احمدی آرکیٹیکٹس اینڈ انجینئرز IAAAE ایسوسی ایشن کا باقاعدہ آغاز حضرت خلیفہ امسح الثالث نے بیت بشارت (سپین) کا جب سنگ بنیاد رکھا اور وہاں الحمراء کامل اور دیگر عالیشان مساجد جو قرون اولیٰ میں بنی تھیں دیکھیں اور واپس تشریف لا کر مرکز میں جماعت کے بعض انجینئر زاور آرکیٹکٹس کو بلوایا اور باقاعدہ طور پر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف احمدی آرکیٹکٹس اینڈ انجینئرز کی تنظیم اکتوبر ۱۹۸۰ء میں فرمائی۔اس طرح اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے احمدیوں کو با قاعدہ خدمت کا موقع فراہم کیا گیا اور حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کو اس ایسوسی ایشن کو منظم کرنے کا کام سونپا گیا اور آپ کو ہی اس تنظیم کا نگران (Patron) مقرر کر دیا گیا۔حضرت مرزا طاہر احمد صاحب نے ہی پہلی مجلس عاملہ حضرت خلیفتہ امسح الثالث سے منظور کروائی جس کے چیئر مین مکرم انجینئر افتخار علی قریشی صاحب مقرر ہوئے۔ایک کمیٹی کے ذریعہ آپ نے لائحہ عمل