جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 312
خطبات محمود جلد سوم۔خطبات نکاح 312 خطبات محمود جلد چہارم تا اٹھارہ۔خطبات جمعہ خلاف علی منہاج النبوة :- حضرت مصلح موعودؓ کی نظام خلافت کے تعلق میں تمام کتب، تقاریر، مضامین اور لیکچرز کو یکجائی صورت میں ۳ جلدوں میں شائع کیا جا چکا ہے۔جن کے لئے ” خلافت علی منہاج النبوۃ نام تجویز کیا گیا ہے۔مجلس شوریٰ کے خطابات :۔حضرت مصلح موعودؓ کے مجلس شوری میں فرمودات اور خطابات و تقاریری۱۹۴۳ء تک دوجلدوں میں شائع ہو چکے ہیں۔۵۔سوانح فضل عمر:۔حضرت مصلح موعود کی سیرت و سوانح پر منی کتاب "سوانح فضل عمر پانچی جلدوں میں شائع ہو چکی ہے۔پہلی دو جلدیں حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ مسیح الرابع کی تالیف کردہ ہیں۔بقیہ تین جلد میں مکرم مولا نا عبدالباسط شاہد صاحب مربی سلسلہ کی تالیف کردہ ہیں۔آجکل فضل عمر فاؤنڈیشن کے سیکرٹری مکرم ناصر احمد شمس صاحب مربی سلسلہ ہیں۔جو اس فاؤنڈیشن کو بڑی محنت اور خوش اسلوبی سے چلا رہے ہیں۔فجزاہ اللہ تعالیٰ احسن الجزاء ناصر فاؤنڈیشن حضرت خلیق اصبع الثالث کی یاد میں حضرت طلیقہ اصبع الرابع نے ناصرفا ؤ نڈیشن قائم فرمائی جس کی غرض و غایت جماعت احمدیہ میں تعلیم کی ترقی اور بہبود ہے۔اس فاؤنڈیشن کو نظارت تعلیم سے وابستہ کیا گیا ہے اور اس کے چیئر مین بالعموم ناظر تعلیم ہوتے ہیں۔اس فاؤنڈیشن کے تحت نصرت جہاں اکیڈمی ربوہ (انگلش میڈیم بوائز و گرلز سیکشن نیز اردو میڈیم ) کے تعلیمی ادارہ جات قائم ہیں۔طاہر فاؤنڈیشن حضرت خلیفہ مسیح الرابع کی وفات کے بعد حضرت خلیفہ مسیح الامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جلسہ سالانہ یو۔کے ۲۰۰۳ء کے موقع پر دوسرے دن کے خطاب میں اس ادارے کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے اس ادارے کے درج ذیل مقاصد بیان فرمائے۔