جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 311
311 فرائض کی سرانجام دہی میں سہولت پیدا ہوگئی۔فاؤنڈیشن نے امام بی بی ٹرسٹ بھی قائم کر رکھا ہے جس کے تحت تعلیمی وظائف دیئے جاتے ہیں۔جماعت ہشتم میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو ماہانہ مبلغ ۲۵ روپے وظیفہ دیا جاتا ہے۔یہ ٹرسٹ کیپٹن ڈاکٹرمحمد رمضان صاحب مرحوم نے اپنی والدہ محترمہ امام بی بی صاحبہ کے نام پر قائم کیا تھا۔موصوف نے دس ہزار روپے فاؤنڈیشن کو بطور عطیہ دیئے۔اس قابل ستائش اور مستحسن قدم کو ہر طبقہ کے لوگوں نے سراہا۔چنانچہ فاؤنڈیشن نے بالآخر اس ٹرسٹ کو دائمی حیثیت دے کر مستحق طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مالی اعانت کے سلسلے میں تعمیری قدم اٹھایا۔اس فلاحی کام پر سالانہ بارہ صدرو پے صرف ہوتے ہیں۔فاؤنڈیشن نے حضرت خلیفہ اسیح الرابع کی مبارک تحریک بیوت الحمد“ کے تعمیراتی فنڈ میں ایک لاکھ روپے بطور عطیہ دیئے ہیں۔قرآن مجید کی عالمی اشاعت کے سلسلہ میں فاؤنڈیشن نے مبلغ سولہ ہزار روپے دیئے ہیں۔روٹی پکانے کے لئے لگائی جانے والی مشینوں کے لئے بھی فاؤنڈیشن نے فنڈ دیا ہے۔(بمطابق ریکارڈ فضل عمر فاؤنڈیشن) فضل عمر فاؤنڈیشن کے تحت ہونے والا علمی کام فضل عمر فاؤنڈیشن کے تحت اب تک ہونے والے علمی کام کی تفصیل حسب ذیل ہے۔ا۔انوار العلوم :۔حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفتہ اسیح الثانی کی کتب، مضامین، مختلف مواقع پر دیئے گئے لیکچر اور تقاریر کو انوار العلوم“ کے نام سے کیا جارہا ہے۔اب تک اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جولائی ۱۹۵۰ ء تک حضرت مصلح موعود کی کتب ،مضامین لیکچرز اور تقاریر کو انوار العلوم کی ۲۱ جلدوں میں شائع ہوچکی ہیں۔دیگر تقریباً 9 جلدوں کی تیاری و اشاعت و طباعت کا کام بڑی تیزی سے ہو رہا ہے۔اس طرح امید ہے کہ انوار العلوم کی جلدوں کی تعداد ۳۰ تک پہنچ جائے گی۔انشاء اللہ العزیز ۲۔خطبات محمود :۔حضرت مصلح موعودؓ کے ۱۹۱۴ ء سے دسمبر ۱۹۳۷ء تک خطبات کی اب تک ۱۸ جلدیں شائع ہو چکی ہیں جن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔خطبات محمود جلد اول۔خطبات عید الفطر۔خطبات محمود جلد دوم۔خطبات عید الاضحی