جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 274
274 ریسرچ سیل کی تنظیم نو حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ۲۵ جولائی ۲۰۰۵ ء کو اپنے ایک خط میں ریسرچ سیل کو مزید فعال بنانے کے لئے تفصیلی ہدایات سے نوازتے ہوئے فرمایا کہ: ریسرچ سیل کے نگران پرنسپل جامعہ احمدیہ مکرم و محترم سید میر محمود احمد ناصر صاحب ہوں گے۔جامعہ احمد یہ سینئر سیکشن کے صدران شعبہ اور جونیئر سیکشن کے بعض اساتذہ اس سیل کے ممبران ہوں گے۔بیرون ممالک سے صاحب علم احباب بھی اس سیل کے اعزازی ممبران ہوں گے۔چند مربیان اس کے کل وقتی کارکن ہوں گے۔اور ان کے علاوہ مکرم مولانا حافظ مظفر احمد صاحب، مولانا دوست محمد شاہدصاحب،مولانا سلطان محمودانور صاحب، مکرم عبدالسمیع خان صاحب، مکرم سید مبشر احمد ایاز صاحب اس کے ممبران ہوں گے۔“ بعد ازاں حضور انور نے مکرم سید مبشر احمد ایاز صاحب کا مستقل تقرریسرچ سیل میں فرمایا۔حضور انور نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ ریسرچ سیل کی اپنی لائبریری ہو۔چنانچہ حضور کی ہدایات کے مطابق ریسرچ سیل سابق پرنسپل جامعہ احمدیہ مکرم سید میر محمود احمد صاحب ناصر کی زیر نگرانی جامعہ احمدیہ سینئر سیکشن کی پرانی عمارت کی بالائی منزل کے مشرقی حصہ میں کام کر رہا ہے۔اس وقت ریسرچ سیل میں جامعہ احمدیہ جونیئر وسینئر کے بعض اساتذہ اور اعزازی ممبران کے علاوہ ۱۵ سے زائد ا مربیان سلسلہ کل وقتی کارکنان کے طور پر خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان، قادیان ، لندن، جرمنی ، کینیڈا اور امریکہ سے بیس کے قریب احباب ریسرچ سیل کے اعزازی ممبران کے طور پر ریسرچ سیل کے ساتھ خدمات بجالا رہے ہیں۔الحمد للہ ریسرچ سیل کی اپنی ایک نہایت عمدہ لائبریری قائم ہو چکی ہے اور اس میں تقریباً تین ہزار حوالہ جاتی کتب ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی براہ راست نگرانی و ہدایات اور شفقت و عنایات کی بدولت ریسرچ سیل اس وقت مختلف علمی تحقیقات کے علاوہ کتب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام وخلفاء سلسلہ اور تفسیر کبیر کے حوالہ جات کی تخریج ، حوالہ جات ومطلوبہ مواد کی فراہمی ، بلیو گرافی ماسٹر پرا جیکٹ آف احمدیہ لٹریچر کے تحت احمدیت کی ابتداء سے لے کر آج تک جتنی بھی کتب یا اخبارات و رسائل یا مقالہ جات کسی بھی احمدی کی طرف سے لکھے جاچکے ہیں وہ سارا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔نیز ریسرچ سیل Religions and Science ویب سائٹ کا اہتمام جیسے اہم اور بنیادی نوعیت کے کام سر انجام دے رہا ہے۔اب ریسرچ سیل انتظامی لحاظ سے نظارت اشاعت والتصنیف صدرانجمن احمد یہ ربوہ کے ماتحت ہے۔