جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 85 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 85

85 بعض اختلافی مسائل ا۔مسئلہ وفات وحیات مسیح وفات وحیات مسیح کا مسئلہ دنیا کے تین بڑے مذاہب کے درمیان دلچسپی کا باعث ہے۔یہود، عیسائی اور مسلمان۔اس بارہ میں مختلف خیالات رکھتے ہیں۔یہود کا مسلک یہ ہے کہ انہوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب پر مار کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ مسیح نعوذ باللہ جھوٹے تھے کیونکہ تورات میں یہ لکھا ہے کہ جھوٹا نبی ضرور کاٹھ پر چڑھایا جاتا ہے۔اس کے برعکس عیسائی یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے صلیب پر جان دی۔لیکن وہ صلیب پر سے اترنے کے بعد دوبارہ جی اٹھے اور ان کی یہ قربانی قیامت تک کے لئے ان کے گناہوں کا کفارہ ہوگئی اور مسلمان یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ مسیح آسمان پر زندہ بجسد و العنصری موجود ہے آسمان پر جانے کا سبب یہ امر بنا کر جب یہود حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب دینے کے لئے گرفتار کرنے لگے تو اللہ تعالیٰ نے اپنی خاص قدرت سے حضرت عیسی علیہ السلام کو آسمان پر اٹھا لیا اور اس کی شبیہ گرفتار کرنے والے ایک یہودی سپاہی کو دے دی۔یہودیوں نے اسے ہی حضرت عیسی سمجھ کر صلیب پر چڑھا دیا۔اس طرح حضرت عیسی علیہ السلام کو یہودیوں کے بدارادہ سے بچا لیا۔اس وقت سے حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر موجود ہیں اور آخری زمانہ میں امت محمدیہ کی اصلاح کے لئے آسمان سے نازل ہوں گے۔جبکہ جماعت احمد یہ اس عقیدہ کو صحیح تسلیم نہیں کرتی۔کیونکہ قرآن کریم اور احادیث صحیحہ سے حضرت عیسی علیہ السلام کی نقلاً وعقلاً وفات ثابت ہے۔وفات مسیح از روئے قرآن مجید ا۔وَإِذْ قَالَ اللهُ بِعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ وَ اَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَ أُمِّيَ الهَيْنَ مِنْ دُون الله ط قَالَ سُبْحَنَكَ مَايَكُونُ لِي أَنْ أَقُولَ مَالَيْسَ لِي بِحَقِط إِنْ كُنتُ قُلْتُهُ فَقَدْ عَلِمْتَهُ ، تَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِى وَلَا أَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِكَ طَ إِنَّكَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ مَا قُلْتُ لَهُمُ إِلَّا مَا اَمَرْتَنِي بِهِ أَنِ اعْبُدُ وَ اللَّهَ رَبِّي وَ رَبَّكُمُ وَكُنتُ عَلَيْهِمُ شَهِيدًا مَّا دُمُتُ فِيهِمُ ، فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنتَ أنتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ، وَ اَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌه (المائدہ:۱۱۷۔۱۱۸) ترجمہ:۔اور جب کہا اللہ نے اے عیسی بن مریم! کیا تو نے لوگوں کو کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو