جماعت احمدیہ کا تعارف — Page xi
ix عقائد اور نظام جماعت اور جماعتی ڈھانچہ سے متعلق تقریباً تمام بنیادی معلومات یکجائی طور پر فراہم کر دی گئی ہیں۔اس صورت حال پر جتنا بھی خدا تعالیٰ کا شکر بجالاؤں کم ہے۔آخر پر خاکسارا اپنے ان تمام کرم فرما، بزرگوں، علماء کرام، سربراہان اداره جات و افسران صیغہ جات اور کارکنان کا نہ دل سے ممنون اور شکر گزار ہے۔جن کی راہنمائی اور تعاون سے یہ کتاب اپنی تکمیل کو پہنچی ہے۔اسی طرح خاکسار بطور خاص ان تمام مصنفین سلسلہ اور مضمون نگاروں کا بھی شکر گزار ہے جن کی کتب اور مضامین سے خاکسار نے اس سلسلہ میں کسی بھی طور پر کوئی استفادہ کیا ہے۔ایسی کتب و اخبارات ورسائل کے حوالے اس کتاب میں ساتھ ساتھ دے دیئے گئے ہیں۔اس کتاب کے مرتب کرنے میں چونکہ سینکڑوں کتب اور اخبارات ورسائل سے استفادہ کیا گیا ہے لہذا فردا فردا شکر یہ ادا کرنا مشکل ہے۔یہاں پر خاکسار اس امر کی وضاحت کرنا بھی ضروری سمجھتا ہے کہ قبل ازیں خاکسار کی جتنی بھی چھوٹی بڑی کتب شائع ہو چکی ہیں ان سے خاکسار نے قطعاً کوئی مالی منفعت حاصل نہیں کی اور نہ ہی اس کتاب یا آئندہ کسی کتاب یا مضمون سے کوئی مالی منفعت حاصل کرنے کا ارادہ ہے۔میری کتب کے نفع یا نقصان کا تمام تر تعلق ناشر کے ساتھ ہوتا ہے۔البتہ میری یہ ضرور کوشش ہوتی ہے کہ اپنی کتاب کسی ایسے ناشر کے ذریعہ شائع کرواؤں جو مالی نفع و نقصان سے بالا تر ہو کر محض جماعت کی ایک علمی خدمت سمجھتے ہوئے میری کتب شائع کروائے۔الحمد للہ کہ اب تک اس مقصد میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔خاکسار کا ان کتب و مضامین سے لکھنے کا مقصد محض اپنے علمی ذوق کی تسکین اور جماعت کی علمی طور پر خدمت کرنا ہے۔إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى اللَّهِ - آخر پر اللہ تعالیٰ سے میری دعا ہے کہ جہاں یہ کتاب احمدی احباب بالخصوص نوجوان نسل اور نو مبائعین کے لئے جماعتی معلومات اور تعارف کے لحاظ سے مفید ثابت ہو وہاں دوسروں کی ہدایت اور راہنمائی کا ذریعہ بھی ثابت ہو۔(اللهم آمین) خاکسار