جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 66
66 بیعت اولیٰ کے الفاظ جو سید نا حضرت مسیح موعود نے خوداپنے قلم سے لکھے بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَده و نصلّى على رسوله الكريم آج میں احمد کے ہاتھ پر اپنے تمام گناہوں اور خراب عادتوں سے تو بہ کرتا ہوں جن میں میں مبتلا تھا اور اپنے سچے دل اور پکے ارادہ سے عہد کرتا ہوں کہ جہاں تک میری طاقت اور سمجھ ہے اپنی عمر کے آخری دن تک تمام گناہوں سے بچتا رہوں گا اور دین کو دنیا کے آراموں اور نفس کی لذات پر مقدم رکھوں گا اور اشتہار کی دس شرطوں پرحتی الوسع کار بند رہوں گا اور میں اپنے گذشتہ گناہوں کی خدا تعالیٰ سے معافی چاہتا ہوں۔اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبّى اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ كُلَّ ذَنْبٍ وَّاتُوبُ إِلَيْهِ وَاَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهُ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَريكَ لَهُ وَاَشَهدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ۔رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي ذُنُوبِى فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ۔» سیرت المہدی حصہ اول ص ۷۷ - ۷۸ طبع ثانی ۱۹۳۵ء) شرائط بیعت سلسلہ عالیہ احمدیہ اشتہار تکمیل تبلیغ ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء تحریر فرموده حضرت مسیح موعود و مہدی معہود اول:۔بیعت کنندہ سچے دل سے عہد اس بات کا کرے کہ آئندہ اس وقت تک کہ قبر میں داخل ہو جائے شرک سے مجتنب رہے گا۔دوم :۔یہ کہ جھوٹ اور زنا اور بدنظری اور ہر ایک فسق و فجور اور ظلم اور خیانت اور فساد اور بغاوت کے طریقوں سے بچتارہے گا اور نفسانی جوشوں کے وقت ان کا مغلوب نہیں ہوگا اگر چہ کیسا ہی جذ بہ پیش آوے۔سوم :۔یہ کہ بلا ناغہ پنج وقتہ نماز موافق حکم خدا اور رسول کے ادا کرتارہے گا اور حتی الوسع نماز تہجد کے