جماعت اسلامی پر تبصرہ

by Other Authors

Page 29 of 48

جماعت اسلامی پر تبصرہ — Page 29

۲۹ حملہ آور تھے۔اور مسلمانوں کو بتاتے تھے۔کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر زندہ موجودہ ہیں۔اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ ع یہ وسلم فوت ہو چکے ہیں اس لئے میسائیوں کو دنیا میں عروج اور غلبہ حاصل ہے۔اور مسلمانوں کی قسمت میں ناکامی و نامرادیان کے ساتھ ہے۔وہ منطق فلسفہ اور سائنس کے مسلمات کی رو سے اسلامی تعلیمات کے خلاف عقل ثابت کر رہے تھے۔اور چونکہ حکومت بھی ان کی پشت پر تھی۔آپ لئے ان کا استدلال عوام کو متاثر اور مرعوب کر رہا تھا۔دوسری طرف سوامی دیا نند نے ہندوؤں کے زوال کو روکنے اور مغربی تہذیب و تمدن علم دانش کی مرعوبیت اور ہندو دھرمہ کی کمزوریوں سے نجات دلانے کے لئے بالکل اعتقالی اصولوں کے مطابق دیدک دھرم کی تبغیر سیٹیں کرنا شروع کر دیا تھا۔اور چومکھی لڑائی کے ذریعہ دہ مہندو دھرم اور دوسرے مذاہب کی تر : تردید بھی کر رہے تھے جب مسلمان ہر طرف سے اس طرح گھرے ہوئے تھے تو ہر وہ شخص جس نے ان کے مذہب کی حفاظت و حمایت کا ادعا کیا مسلمانوں نے اس کو مہر آنکھوں پر بٹھایا کہ