جماعت اسلامی پر تبصرہ

by Other Authors

Page 19 of 48

جماعت اسلامی پر تبصرہ — Page 19

19 کتاب ان کی پیدائش سے بھی دس سال پہلے ۱۹۳ ء کی ہے، مولانا مودودی نے اسے لفظ لفظاً تسلیم کرتے ہوئے اپنی جماعت کو یہ تلقین کی۔کہ قرآن اور احادیث کے احکام کے مطابق آپ کو چلانے والے بہر حال انسان ہی ہوں گے۔اس لئے ان انسانوں کی اطاعت کے بغیر تو گزارہ نہیں۔البتہ ضرورت جس بات کی ہے۔وہ یہ ہے کہ آپ انسانوں کے پیچھے آنکھیں بند کر کے نہ چلیں اگر وہ قرآن وحدیث کے مطابق چلائیں۔تو ان کی اطاعت آپ پر در فرض ہے" (خطبات طبع مفتم ) خصوصیت کے ساتھ میں فقیہ اعظم کی قانونی بصیرت اور فقیہانہ کنہ سینچی نے سب سے بڑھ کر ان انتشارات کو سمجھا وہ امام ابو حنیفہ ہیں، فقہائے اسلام میں سے کوئی بھی ان معاملہ میں ان کا ہمسر نظر نہیں آتا " (سود) یہاں میں درد بھرے دل سے یہ عرض کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ مولانا مودودی نے احمدیت کی تعلیم کے سراسر خلات اور صلحائے امت کی اتباع واجب قرار دینے کے باوجود گزشتہ مجددین اور ائمہ دین پر بے محابا تنقیدی نشر چلاتے ہیں۔اور حضرت سید احمد بریلوی رحمۃ اللہ علیہ سے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ نہم تک کو بڑی بے باکی سے طعن و استہزا کا نشانہ بنایا ہے۔چین سے ایک پاکباز اور بچے مسلمان کا جگر پارہ پارہ دل چھلنی اور آنکھیں اشکبار ہو جاتی ہیں مثلاً اپنی کتاب از تجدید