جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد — Page 27
جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف سے حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات بالبداہت ثابت ہوتی ہے۔آیت کریمہ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ ( سوره آل عمران آیت 145 ) نہایت واضح طور پر ثابت کرتی ہے کہ نبی اکرم ﷺ سے قبل آنے والے جملہ انبیاء بشمول حضرت عیسی علیہ السلام دنیا سے کوچ کر گئے ہیں۔ایک حدیث میں تو یہ بھی آیا ہے کہ حضرت عیسی نے 120 سال کی عمر میں طبعی وفات پائی۔(مواہب اللد نید از امام قسطلانی جلد 1 صفحه 42 پھر صحابہ کرام کا اجماع اول بھی وفات مسیح پر ہی ہوا اور بے شمار بزرگانِ اُمت مسلمہ کے اقوال بھی اس بات کی تائید میں ہیں کہ حضرت مسیح اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔یوں بھی تو سوچنے والی بات ہے کہ اگر کسی نبی کا آسمان پر زندہ رہنا فضیلت کا باعث ہے تو اس فضیلت کے سب سے پہلے حقدار سرتاج انبیاء خاتم النبیین حضرت محمد مصطفے ﷺ ہیں۔غیرت کی جا ہے عیسی زندہ ہو آسماں پر ایک عظیم آسمانی نشان مدفون ہو زمیں میں شاہ جہاں ہمارا حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کا ایک دعوئی یہ بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو امام مہدی کا منصب بھی عطا فرمایا جس کا اس آخری زمانہ میں ظہور مقدر تھا۔حدیث نبوی کی مستند کتاب دار قطنی میں ظہور مہدی علیہ السلام کے حوالہ سے رمضان المبارک کے مہینہ میں 27