جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد — Page 26
جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف دنیا میں بھیجا جس کا آنا اسلامی عمارت کی تکمیل کے لئے ضروری تھا کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 13-14 مطبوعہ 2008) وفات حضرت مسیح ناصری علیہ السلام عام مسلمانوں کا یہ بھی خیال ہے کہ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام اپنے خا کی جسم کے ساتھ آسمان میں زندہ موجود ہیں اور کسی وقت دنیا میں نازل ہو کر لوگوں کی ہدایت کا کام کریں گے۔حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے اللہ تعالیٰ سے خبر پاکر اعلان فرمایا کہ مسلمانوں کا یہ خیال درست نہیں ہے بلکہ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام بھی دیگر تمام انسانوں اور انبیاء کی طرح وفات پاچکے ہیں اور اس زمین میں مدفون ہیں۔اس وجہ سے اُن کے خا کی جسم کے ساتھ آسمان پر جانے ، زندہ رہنے اور وہاں سے نازل ہونے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔نزولِ ابنِ مریم کے بارہ میں احادیث میں جو ذ کر آتا ہے اس سے یہ مراد ہے کہ ایک اور شخص حضرت عیسی ابن مریم کی صفات لے کر اور ان کے رنگ میں رنگین ہو کر دنیا میں آئے گا۔اور اپنے مسیحی نفس کی برکت سے لوگوں کی روحانی بیماریاں دور کر دے گا وغیرہ۔نیز آپ نے فرمایا کہ مجھے اللہ تعالے نے خبر دی ہے کہ میں ہی وہ مسیح ہوں جس کے آنے کا وعدہ دیا گیا تھا۔آپ کے دعوی مسیح موعود کی سب سے اہم اور بنیادی کڑی مسئلہ وفات مسیح ناصری علیہ السلام ہے۔اگر یہ ثابت ہو جائے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات ہو چکی ہے تو ان کے آسمان سے اترنے کا انتظار بے سود ثابت ہو جاتا ہے۔قران مجید کی کم از کم تھیں 30 آیات 26