جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد

by Other Authors

Page 21 of 36

جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد — Page 21

جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف موجودات ، سرور کائنات حضرت محمد مصطفے ﷺ خاتم النبین ہیں اور کل انبیاء کے سرتاج ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ رسول مقبول ﷺ کو خاتم النبیین ماننے میں نہیں بلکہ خاتم انین کے معنوں کے بارہ میں کسی قدر اختلاف ہے۔جماعت احمدیہ کے نزدیک ختم ہوت کا یہ مفہوم نہیں کہ نبی اکرم ﷺ کے بعد اب کسی قسم کا کوئی نبی نہیں آسکتا اور نبوت کا انعام آپ کے آنے سے آئندہ کے لئے بند ہو گیا ہے (جیسا کہ عام مسلمانوں کا خیال ہے ) بلکہ جماعت احمدیہ کا یہ عقیدہ ہے کہ ہمارے آقا حضرت خاتم الانبیاء محمد مصطفے ﷺ ان معنوں میں آخری نبی ہیں کہ اب قیامت تک کوئی ایسا نبی نہیں آسکتا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کے برخلاف کچھ تعلیم دے یا آپ کے لائے ہوئے دین کی کسی بات کو منسوخ یا کا لعدم قرار دے کیونکہ دینِ اسلام اور اس کی کتاب شریعت ہر لحاظ سے مکمل اور سب ضرورتوں کی جامع ہے۔ہاں ایسا نبی ضرور آ سکتا ہے جو اسی دینِ اسلام کو زندہ کرنے اور اسی اسلامی شریعت کو قائم کرنے اور اس کی اکناف عالم تک اشاعت کی غرض سے آئے۔لیکن اُس کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ آپ ﷺ کی امت میں سے ہو اور آپ کی غلامی کا شرف رکھتا ہو۔گویا جماعت احمدیہ کے نزدیک ختم نبوت کا مفہوم یہ ہے کہ نبی اکرم ﷺ کی نبوت کے فیضان کا دائرہ قیامت تک ممتد ہے۔اب صرف وہی نبی ہوسکتا ہے جو آپ کا غلام، آپ کا تابع ، آپ کا ظل ، آپ کی شریعت کا پابند اور اس کی اشاعت کرنے والا ہو۔اب کوئی شخص آپ کے وجود باجود سے جدا ہو کر کسی قسم کی نبوت کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔کیونکہ ہر فضیلت 21