جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد

by Other Authors

Page 11 of 36

جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد — Page 11

جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف بسم الله الرحمن الرحيم جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر کی بنیاد اللہ تعالیٰ کے منشاء اور اذن سے حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے ہاتھوں رکھی گئی۔آپ 13 فروری 1835ء بروز جمعتہ المبارک قادیان ضلع گورداسپور ( انڈیا ) میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد ماجد مرزا غلام مرتضی صاحب قادیان کے رئیس تھے۔حضرت مرزا صاحب بچپن ہی سے اللہ تعالیٰ کی عبادت اور دین اسلام کی خدمت کا غیر معمولی جذبہ رکھتے تھے۔آپ کا اکثر وقت یاد الہی اور قرآن مجید کی تلاوت میں گزرتا تھا۔دنیا کی محبت آپ کے دل میں نام کو نہ تھی۔ہاں آپ کا دل اللہ تعالے کی محبت ، رسول عربی محمد مصطفے ﷺ کے عشق اور مخلوق خدا کی ہمدردی سے پڑ تھا۔مارچ 1882ء میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو الہام ہوا۔قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَأَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ ( براہین احمدیہ حصہ سوم ، روحانی خزائن جلد اول صفحه 265 حاشیہ در حاشیہ نمبر 1 مطبوعہ 2008) ترجمہ: تو کہہ دے کہ میں مامور کیا گیا ہوں۔اور میں اس بات پر سب سے پہلے ایمان لانے والا ہوں۔یہ الہام آپ کی ماموریت کا پہلا الہام ہے جس میں اللہ تعالے نے واضح طور پر آپ کو زمانہ کا مامور مقرر فرمایا۔بعد میں آپ کو متعدد الہامات ہوئے جن کی روشنی میں آپ نے دعوی فرمایا کہ میں نہ صرف اس چودہویں صدی کے لئے بلکہ دنیا کے آخری ہزار سال کے 11