جلسہ سالانہ

by Other Authors

Page 72 of 77

جلسہ سالانہ — Page 72

72 رہیں۔اب جو پہریدار ہوں اس وقت تو نماز میں شامل نہیں ہو سکتے لیکن بہتر یہی ہے کہ ان کے لئے باجماعت نماز کا انتظام کیا جائے اور انہی میں جو اس وقت نماز نہیں پڑھ سکتے کوئی ان کا امیر بن جائے اور ان کا امام بن کر ان کی امامت کروائے۔تقاریر بڑی محنت سے تیار کی جاتی ہیں صرف میری نہیں بلکہ سلسلہ کے دوسرے علماء بھی انشاء اللہ آپ کے سامنے تقریریں کریں گے تو آپ پوری توجہ سے اسی طرح جس طرح میری تقریر سنتے ہیں ان کی تقریریں بھی سنیں اور ان کی محنت کو ضائع نہ جانے دیں۔سلام کو رواج دیں۔” افتو السلام رسول اللہ ملالہ کا حکم ہے، آتے جاتے ، چلتے پھرتے سلام کیا کریں۔ہمارے حافظ محمد رمضان صاحب ہوتے تھے قادیان میں ، ان کو بہت شوق تھا پہلے سلام کرنے کا۔دُور سے بعض دفعہ کسی بکری، کسی بھینس کی چاپ کی آواز آئے تو فوراً السلام علیکم کہ دیا کرتے تھے۔تو بعد میں کسی نے ان سے پوچھا کہ حافظ صاحب یہ کیا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا مجھے پتہ نہیں ، مجھے اتنا پتہ ہے کہ جو پہلے سلام کرتا ہے اسے فائدہ ہوتا ہے۔تو مجھے پتہ نہیں لگتا، دیکھ نہیں سکتا کہ جانور ہے یا آدمی ہے چاپ سنتا ہوں تو میں سلام پہلے کر دیتا ہوں۔بڑوں سے ادب سے پیش آئیں اور چھوٹوں کا خیال رکھیں۔عورتیں پردہ کا خیال رکھیں۔کھانا ضائع نہ کریں بلکہ کسی بھی قابل استعمال چیز کو ضائع نہ ہونے دیں۔اپنے برتن میں اتنا ہی ڈالیں جتنا آپ کھا سکتے ہیں اور برتن خالی کر دیا کریں۔جو برتنوں میں سے کھانا اٹھا کے پھینکا جاتا ہے یہ ایک بہت ہی بیہودہ رواج ہے۔آپ نے جہازوں میں سفر کر کے دیکھا ہوگا کتنا کھانا وہاں ضائع جاتا ہے اور وہ سارا ڈسٹ بنز (Dust Bins) میں پھنیک دیتے ہیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ سمندری جہازوں میں بھی یہی دستور ہے۔ہوائی جہازوں میں بھی یہی دستور ہے