جلسہ سالانہ

by Other Authors

Page 67 of 77

جلسہ سالانہ — Page 67

67 کردار ادا کرتے ہیں اور جس طرح مجلس شوریٰ ایک خاص دائرے میں خلافت کی نمائندہ اور دست و بازو بن جاتی ہے اسی طرح یہ جلسے بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ خلافت کے قیام اور استحکام اور اسی کے فوائد کو عام طور پر جاری کرنے میں بہت ہی محمد ثابت ہوتے ہیں“ الفضل انٹر نیشنل ۱۲ تا ۱۸ اگست ۱۹۹۴ء صفحه ۶، ۷ ) وہ عالمی ادارہ جس کا نام اقوام متحدہ ہے جس کو یو نائیٹڈ نیشنز“ کہا جاتا ہے وہ پھٹے ہوئے دلوں کا مصنوعی طور پر باندھا ہوا ایک مجموعہ ہے۔اس کے سوا اس کی کچھ بھی حیثیت نہیں۔کوئی ایک بھی قوم اس میں ایسی نہیں جو جذبہ ایثار کے ساتھ آراستہ ہو، جو جذ بہ ایثار میں سرشار ہو کر بنی نوع انسان کو اکٹھا کرنے کے ارادے کے ساتھ اس عالمی ادارہ میں شامل ہو۔اگر آپ خدا کے نام پر اکٹھے ہو جائیں تو آپ وہ ہیں جو اس یو نائیٹڈ نیشنر کو جنم دیں گے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم اوراللہ کی یونائیٹڈ نیشنز ہوگی اور تمام کائنات پر چھا جائے گی ، ہر دل کو باندھ دے گی، ہر وجود کو ایک کر دے گی۔ساری قومیں اسی ایک چشمہ سے سیراب ہونگی۔خدا کرے کہ جلد از جلد وہ دن آئیں۔ہمیں اس کی تیاری کرنی ہے۔ہمارے سپرد یہ کام سونپا گیا ہے۔پس اپنی حقیقت کو پہچانیں۔ان توقعات پر نظر ڈالیں جو آپ سے وابستہ ہیں۔اور کوئی ان توقعات کو پورا کرنے کے لئے دنیا میں نہیں آئے گا۔“ افتتاحی خطاب برطانیہ مورخہ ۲۸ جولائی ۱۹۹۵ء) پہلی ہدایت تو یہ ہے کہ مہمانوں سے عزت اور احترام کا سلوک کریں۔انگلستان کے احمدیوں کو چاہیئے کہ وہ ذوق و شوق کے ساتھ اس جلسہ میں شریک ہوں۔بغیر کسی عذر کے کوئی غیر حاضر نہ رہے۔بعض لوگ تین دن کی بجائے صرف دو دن یا آخری دن کے لئے آجاتے ہیں اور