جلسہ سالانہ — Page 56
56 پورے ہونے کا جوبلی جلسہ تھا۔اس جلسہ کی ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ اس میں حضرت مولوی محمد حسین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی شامل ہوئے جنہیں خاص طور پر حضور نے اس جلسہ کے لئے بلایا تھا۔برطانیہ کی ایک خاص بات عالمی بیعت کے سلسلہ کا اجرا ہے۔۱۹۹۳ کے کے موقع پر حضور نے یہ سلسلہ جاری فرمایا اور MTA کی وساطت سے ساری دنیا کے کروڑوں احمدی اس میں شامل ہوئے اور اب بھی ہوتے ہیں۔۱۹۹۳ میں نئے بیعت کنندگان کی تعداد دو لاکھ چار ہزار تین سو آٹھ تھی۔بیعت کے الفاظ دہرانے کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی اقتداء میں حاضرین اور کل عالم کے احمدیوں نے سجدہ شکر ادا کیا۔جلسہ ہائے سالانہ قادیان تقسیم ہندو پاک ۱۹۴۷ء کے بعد بھی قادیان کے جلسے حسب دستور جاری رہے۔اگر چہ اس وقت مشکلات بہت تھیں مگر درویشان قادیان نے اس مبارک روایت کو جاری رکھا۔چنانچہ ۱۹۴۷ء کے جلسہ میں ۲۵۳ در ولیش اور ۶۲ غیر مسلم احباب شامل ہوئے۔اس کے بعد یہ جلسہ سوائے چند سالوں کے وقفہ کے جاری رہا۔1991ء میں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بنفس نفیس اس میں شرکت فرمائی۔یہ تاریخ کا ایک اہم دن تھا۔۱۹۴۶ء کے بعد کسی خلیفتہ اسیح کی قادیان میں موجودگی میں ہونے والا یہ پہلا جلسہ تھا۔دنیا کے دیگر ممالک کے جلسہ ہائے سالانہ اب تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ملک ملک میں جلسے شروع ہو چکے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان