جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 97
خوشی ہوئی ہے کہ یورپ اور امریکہ کے ممالک پر جو تاریکی شلیت نے ڈال رکھی ہے اس کے درمیان کہیں کہیں خالص موتی بھی ہے جاتے ہیں جو کہ خدائے قادر ازلی ابدی ایک سچے معبود کے جلال کے اظہار کے لیے جھک رہے ہیں۔سچی خوش تعالی اور دعا کے متعلق آپ کے خیالات بالکل ایسے ہیں جیسے ایک مومن مسلمان کے ہونے چاہئیں۔میں آپ کے ساتھ ان باتوں میں بالکل متفق ہوں کہ عیسی مسیح ایک روحانی معلم تھا اور کہ اسکو خدا سمجھے نایاد سمجھ کر پرستش کرنا سب سے بڑا کفر ہے۔علاوہ ازیں میں آپ کو اس امر سے بھی بخوشی اطلاع دیتا ہوں کہ حضرت عیسی کی قبر کے مل جانے سے کافی طور پر ثابت ہو گیا ہے کہ وہ مر گیا۔یہ قبر کشمیر میں ملی ہے اور اس تحقیقات کا اشتہار حضرت مرزا غلام احمد صاحب نے کیا ہے جو کہ توحید رائی کے سر سے بڑھ کر محافظ ہیں اور جن کو خدائے قادر کی طرف سے مسیح موعود ہونے کا خطاب عطا کیا گیا ہے۔کیونکہ ایک سچے خدا کی سچی محبت میں وہ کامل پائے گئے ہیں وہ اس زمانہ میں منجانب اللہ اظہم مصلح اور خدا کے نیچے رسول ہیں۔وہ سب جو اس مسیح پر ایمان لائیں گے خدا کی طرف سے برکتیں پائیں گے۔پر جو کوئی انکار کرے گا اُس پر غیور خدا کا غضب بھڑکے گا۔میں آپ کو ایک علیحدہ پیکٹ نہیں خدا کے اس مقدس بندے کی تصویر بعد سیون کی قبر کی تصویر کے روانہ کرتا ہوں۔آپ کا جواب آنے پر میں بخوشی اور کتا ہیں آپ کو ارسال کروں گا۔میں ہوں آپ کا خیر خواہ مفتی محمد صادق از قادیان ۲۸ اپریل ۶۱۹۰۳ )۔