جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 6
غیر شعوری اثرات یہ ربانی شفقت ہے کہ امام الزمان کے طور پر نوع انسانی میں مادی ، فکری اور ہے روحانی قوتوں اور استعدادوں میں غیر معمولی تلاطم بر پا ہو جاتا ہے جیسا کہ حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ فرماتے ہیں :- وجب دنیا میں کوئی امام الزمان آتا ہے تو ہزار یا انور اس کے ساتھ آتے ہیں اور آسمان میں ایک صورت انبساطی پیدا ہو جاتی ہے۔انتشار روحانیت اور نورانیت ہو کر نیک استعدادیں جاگ اٹھتی ہیں۔پس جو شخص الہام کی استعداد رکھتا ہے اس کو سلسلہ الہام شروع ہو جاتا ہے اور جو شخص فکر اور غور کے ذریعہ سے دینی تفقہ کی استعداد رکھتا ہے اس کے تدبر اور سوچنے کی قوت کو زیادہ کیا جاتا ہے اور جس کو عبادات کی طرف رغبت ہو اس کو تعبد اور پرستش میں لذت عطا کی جاتی ہے اور جو شخص غیر قوموں کے ساتھ فت مباحثات کرتا ہے اس کو استدلال اور اتمام حجت کی طاعات بخشی جاتی ہے۔اور یہ تمام باتیں درحقیقت اسی انتشار روحانیت کا نتیجہ ہوتا ہے جو امام الزمان کے ساتھ آسمان سے اُترقی اور ہر ایک مستعد کے دل پر نازل ہوتی ہے" ضرورت الامام مات) دور حاضر میں جس عالمگیر شان کے ساتھ انتشار روحانیت و نورانیت ہوا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اور اسلامی ممالک مثلاً مصر، شام، لبنان ، عثمان،