جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 37
۳۷ دولت میں، مال میں ، کثرت جماعت میں ، عرآت میں ، مرتبہ میں دوسرے فرقے سے برتر خیال کرتے ہیں اُس وقت کے مسلمانوں یعنی صحابہ سے سخت دشمنی کا برتاؤ کیا اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ آسمانی پودہ زمین پر قائم ہو بلکہ وہ ان راستبازوں کے ہلاک کرنے کے لیے اپنے ناخنوں تک زور لگا رہے تھے اور کوئی دقیقہ آزار رسانی کا اُٹھا نہیں رکھا تھا۔اور ان کو خوف یہ تھا کہ ایسا نہ ہو کہ اس مذہب کے پیر جم جائیں اور پھر اس کی ترقی ہمارے مذہب اور قوم کی بربادی کا موجب ہو جائے۔سو اسی خوف سے جو اُن کے دلوں میں ایک رعبناک صورت میں بیٹھ گیا تھا نہایت جابرانہ اور ظالمانہ کارروائیاں اُن سے ظہور میں آئیں اور انہوں نے دردناک طریقوں سے اکثر مسلمانوں کو ہلاک کیا اور ایک زمانہ درانہ تک ہو تیرہ برس کی مدت تھی اُن کی طرف سے یہی کارروائی رہی اور نہایت بے رحمی کی طرز سے خدا کے وفادار بند ہے اور نوع انسان کے فخر کن شریر درندوں کی تلواروں سے ٹکڑے شکوے کیئے گئے اور یتیم بچے اور عاجز اور مسکین عورتیں کوچوں گلیوں میں ذبح کئے گئے۔اس پر بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے قطعی طور پر یہ تاکید تھی کہ شرکا ہرگز مقابلہ نہ کرو۔چنانچر ان برگزیده راستبازوں نے ایسا ہی کیا۔ان کے خونوں سے کوچے سُرخ ہوگئے۔پر انہوں نے دم نہ مارا۔وہ قربانیوں کی طرح ذبیح کیئے گئے پر انہوں نے آر نہ کی۔خدا کے پاک اور مقدس رسول کو جس پر زمین اور آسمان سے بے شمار سلام میں بار با پتھر مار مار کر خون سے آلودہ کیا گیا مگر