جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 146 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 146

۱۴۶ کہ تم نے مرزا احمد کو دیکھا ہے ؟ اور وہ تم سے کتنا دور رہتے ہیں ؟ میں نے کہا کہ یکں نے نہیں دیکھا۔وہ تو مجھ سے بہت دور رہتے ہیں۔پھر اس نے کہا میں عربی کا عالم ہوں لیکن جیسی کلام اس رسالے میں مرزا احمد نے لکھی ہے وہ سی انسان کی طاقت میں نہیں کہ لکھے۔بلکہ خدا کی طرف سے خاص مدد۔اور نصرت سے لکھی گئی ہے۔میں نے عرب کے بڑے بڑے لوں کا کلام پڑھا ہے لیکن ایسا کلام اور ایسی تاثیر نہیں دیکھی۔افسوس ہے میرے پاس نہ اتنی دولت ہے اور نہ ہندی زبان سے آشنا ہوں اور میری ضعیف والدہ بھی مجھے جانے کی اجازت نہ دے گی ورنہ میں ضرور مرزا احمد (فداہ اتنی وابی ) کی خدمت میں حاضر ہوتا۔اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو ارادہ ہے کہ اُن کی زیارت کروں۔پھر تمام لوگوں نے اس سے مرزا احمد کی بابت گفتگو شروع کردی اور بہت دیر تک وہ عربی میں گفتگو کرتے رہے جس کنوئیں سمجھے نہیں سکتا تھا۔یہ علاقے بہت خوفناک ہیں لیکن اگر احمدی جماعت کے عربی رسالے وہاں تقسیم ہوں تو بہت بہتر ہوگا۔افسوس ہے کہ عرب میں عربی کے عالم کم ہیں۔ایران میں احمدیت کا ذکر ۱۹۰۶ ۶ و ۱۹۰۷ء میں میں پھر ایران گیا۔بندر عباس، سیستان، کرمان شهر بابک، شیراز ، بوشہر کا سفر کیا۔اس سفر میں شیرا نہ سکے لوگوں نے بہت احمدی جماعت کی نسبت دریافت کیا مگر افسوس ہے کہ میں اس جماعت سے واقف نہیں تھا اس لیے پورا پورا جواب نہ دے سکا۔